مقبول خبریں
24 اکتوبر کو 8 لاکھ سے زائد کشمیری نژاد برطانوی شہری یوم تاسیس آزاد کشمیر بھرپور طریقے سے منائینگے
دنیامیں القاعدہ کوکبھی بھی پاکستان کی مددکےبغیرشکست نہیں ہوسکتی تھی: میجر جنرل آصف غفور
دورے پرحکومت پاکستان،حکومت آزاد کشمیر اور راجہ نجابت کی معاونت کے مشکور ہیں:کرس لیزے
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
یورپ میں مسئلہ کشمیر کو مزید تیزی سے اجاگر کیا جائے گا: تحریک حق خودارادیت
زمین پر دیوار چین
پکچرگیلری
Advertisement
علما کرام ہی ملک کو درپیش مسائل سے نکال سکتے ہیں: سینیٹر سراج الحق
اولڈھم: امیر جماعت اسلامی و سینیٹر سراج الحق پاکستان رابطہ کونسل برطانیہ کے دعوت نامہ پر یورپین اسلامک سنٹر اولڈھم میں بروز جمعہ شام 7 بجے پہنچے پر انکا شاندار استقبال کیا گیا۔یورپین اسلامک سینٹر کے منتظم اعلی و مذہبی سکالر مولانا محمد اقبال کے آفس میں لوکل علما کرام مشائخ سے ملاقات کی۔لوکل علما کرام میں مولانا محمد اقبال، مذہبی سکالر و مولانا منظور شاکر،مولانا مذہبی سکالر شفیق الرحمن شفیق ودیگر علماء کرام شامل تھے۔امیر جماعت نے علما کرام کو ملکی صورتحال کے علاوہ کی مذہبی پہلوؤں پر ملک میں درپیش مسائل پر تفصیلی بات چیت کی اور تمام علما کرام سے ایک جاں ہوکر ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے پر زور دیا۔امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے علما کرام سے کہا کہ آپ ہی ملک کو درپیش مسائل سے نکال سکتے ہیں۔کیونکہ آپ اپنے علم کی روشنی سے ہی پاکستانی عوام کو اجاگر کرکے سہی رستہ دکھا سکتے ہیں۔جب تک اہل علم لوگ میدان میں نہیں آئیں گے۔تب تک ملک میں نظام مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا قانون نافذ نہیں ہو سکتا۔اور نہ ہی ملکی حالات بدل سکتے ہیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر