مقبول خبریں
انتخابات کے بعد ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے اتحاد نہیں ہو سکتا: چیئرمین تحریک انصاف
مسئلہ کشمیرتسلیم شدہ بین الاقوامی کیس ، جسے حل کروانا اقوام متحدہ کی ذمہ داری :راجہ فارو ق حیدر
مسئلہ کشمیر پر سیاستدانوں سے حمایت کیلئے جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کی سرگرمیوں میں تیزی
میاں محمد نوازشریف اور مریم نواز کی 7 دن کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد
مقبوضہ کشمیر میں ایک اور نوجوان جعلی مقابلے میں شہید: جگہ جگہ مظاہرے
پیپلزپارٹی نوٹنگھم کے سابق صدر چوہدری علی شان پی پی پی برطانیہ کے نائب صدر منتخب
سلائو کی میئر عشرت شاہ کا لاہور میں اوور سیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے دفاتر کا دورہ
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کا ہنگامی آزادی ریاست جموں و کشمیر پلان
خواب جھلستے جاتے ہیں اک معصوم سی لڑکی کے
پکچرگیلری
Advertisement
افغانستان میں نمازِ جنازہ کے دوران دھماکہ، 12 افرادجاں بحق متعدد زخمی
ننگرہار:افغان میڈیا کے مطابق، افغان صوبے ننگرہار کے ضلع ہسکمینہ سابق سربراہ کی نماز جنازہ کے دوران ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 12 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ کم از کم 14 افراد شدید زخمی ہیں۔صوبے کے پبلک ہیلتھ ڈائریکٹر نجیب اللہ کماول نے 12 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ دھماکہ دوپہر کے وقت ہوا۔ واقعہ جلال آباد میں واقع مقام خان قبرستان میں پیش آیا۔ اب تک کسی گروہ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔دھماکے کے بعد افغان سکیورٹی فورسز نے جائے حادثہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور شہریوں کو دہشتگردوں کے کسی بھی مزید ممکنہ اقدام سے بچنے کی خاطر جائے حادثہ پر جمع ہونے سے منع کیا ہے جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں ان میں سے متعدد کی حالت نازک ہے۔