مقبول خبریں
صاحبزادہ عا مر جہانگیر کی روہنگیا میں طبیعت خراب، صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل
سانحہ قصور:سمائل ایڈ کے زیر اہتمام افضل خان ایم پی اور ناز شاہ ایم پی کے زیر صدارت تقریب
محسن باری گروپ کو برطانیہ کی تنظیم پر مسلط کر کے بھٹو ازم کو نقصان پہنچا:پی پی پی برطانیہ
پارٹی نے وزیر اعظم بنایا تو تمام منصوبوں کی خود نگرانی کروں گا: شہباز شریف
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ،2زخمی،احتجاج،مظاہرے،انٹر نیٹ بھی معطل
کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوانے کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
برطانیہ کے کسی بھی پہلے ڈپٹی مئیر کا دورہ سپین،شاندار استقبال کیا گیا
نورِعین رخسانہ نور
پکچرگیلری
Advertisement
سونامی خان اینڈ کمپنی کا رونا دھونا آئیندہ انتخابات میں عوامی غصے میں بہہ جائگا : مسلم لیگ ن یوکے
لندن:پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ، نوازشریف لورز برطانیہ، وومن ونگ برطانیہ اور یوتھ ونگ برطانیہ کے زیرِ اہتمام لندن میں پاکستان مسلم لیگ کے 111ویں یومِ تاسیس کے سلسلہ میں، لیگ آف برٹش مسلم کے تعاون سے ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر نائب صدر ملک ریاض / چئیرمین نوازشریف لورز برطانیہ اور وومن وونگ کی سینئیر نائب صدر یاسمین بٹ کی کاوشوں سے پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے راہنما، کارکنان، سپورٹرز اور سول سوسائٹی کے اہم افراد پاکستان مسلم لیگ کے اس تاریخی دن کو منانے کیلئے بڑی تعداد میں اکٹھے ھوئے۔اس خوبصورت شام کے وقار میں اضافہ کیلئے اسلام آباد سے ممبر قومی اسمبلی طاھرہ اورنگزیب (والدہ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب) اور لاھور سے ڈپٹی لارڈ میئر لاھور / ایڈیشنل جنرل سیکریٹری پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب رانا اعجاز حفیظ خصوصی طور پر شامل ھوئے۔ چوھدری بشیر ممبر برٹش ایمپائر / چئیرمین لیگ آف برٹش مسلم نے اس شاندار شام کے استقبالیہ خطاب میں، مہمانانِ گرامی بیگم طاہرہ اورنگزیب اور ڈپٹی مئیر لاہور رانا اعجاز حفیظ کے علاوہ ملک ریاض، شاکرقریشی، میاں سہیل، ثاقب الخیری، ڈاکٹر عظمیٰ اور دیگر نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے موجودہ حالات پر کہا کہ پاکستان بنانے والی سیاسی جماعت پاکستان مسلم لیگ آج پاکستان کی حکمران جماعت ھے جس کے قائدین میاں نوازشریف شہبازشریف و دیگر کے ترقیاتی منصوبوں سے پاکستان اور عوام خوشحال ہو رہے ہیں، جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے، لیکن ان کیخلاف سازشیں کی جا رہی ہیں یہ درست نہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کے ناروا سلوک کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں، ترقی کے راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں، جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی باتیں کر رھے ہیں جو جمہوریت کے نام پر لوگوں سے ووٹ حاصل کرتے ہیں۔ مقررین نے قائدِاعظم، علامہ اقبال، نظریہ پاکستان اور تحریک پاکستان کے تمام راہنماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ھمارے قائدین، ھماری جماعت اور ھم سب کارکنان علامہ اقبال کے خوابوں کی تعبیر قائدِاعظم کے فرمودات پر اللہ، اسلام، قرآن اور رسولؐ کے احکامات سے جڑے پورے کرنے کی راہ پر گامزن ہیں۔ سازشی عناصر کامیاب نہی ہوں گے اور سونامی کے ذریعے دھرنوں کی دھونس سے کوئی حکمران نہی بنے گا۔ پاکستان مسلم لیگ ن اور نوازشریف لورز کے راہنماؤں نے پاکستان میں جاری ترقیاتی، رفاحی، فلاحی، تعلیمی اور صحت کا کامیاب پراجیکٹس کے ساتھ پاکستان سے دہشت گردوں کی صفائی، لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے ساتھ پاکستان میں عدلیہ کی بحالی کے بعد تحریک آزادیِ عدل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام کارناموں کی وجہ سے عوام کے دلوں پر راج میاں نوازشریف اور شہبازشریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز کا ہونے کی وجہ سے الیکشن 2018 کے عوامی این آر او کے ذریعے دوبارہ پہلے سے مضبوط سارے صوبوں میں حکومت بنائیں گے، سینٹ میں اکثریت حاصل کریں گے۔ روشنی ترقی اور شان کا سفر جاری رہے گا۔ ملک ریاض نے اپنے خطاب کے دوران اعلان کرتے ہوئے حاضرین کیساتھ وعدہ کیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ اور نوازشریف لورز برطانیہ کے پلیٹ فارم سے آئندہ ہر سال لندن میں پاکستان مسلم لیگ کا یومِ تاسیس منانے کا اہتمام کریں گے۔ پاکستان مسلم لیگ کے 111ویں یومِ تاسییس کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کی یوتھ ونگ کے صدر انجم چوھدری اپنے نوجوانوں کی ٹیم علی زیب، وارث خاں میاں سہیل، ثاقب الخیری اور دیگر کے ساتھ شامل ھوئے، ارحم قریشی، مروہ قریشی کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان، سپورٹرز اور سول سوسائٹی کے اھم افراد ڈاکٹر شوکت، راجہ سکندر، چوھدری سلیم، خالد بلوچ، شاذ راجہ، میاں حنیف و دیگر بزرگ، خواتین اور بچوں نے شرکت کی ۔