مقبول خبریں
صاحبزادہ عا مر جہانگیر کی روہنگیا میں طبیعت خراب، صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل
سانحہ قصور:سمائل ایڈ کے زیر اہتمام افضل خان ایم پی اور ناز شاہ ایم پی کے زیر صدارت تقریب
محسن باری گروپ کو برطانیہ کی تنظیم پر مسلط کر کے بھٹو ازم کو نقصان پہنچا:پی پی پی برطانیہ
پارٹی نے وزیر اعظم بنایا تو تمام منصوبوں کی خود نگرانی کروں گا: شہباز شریف
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ،2زخمی،احتجاج،مظاہرے،انٹر نیٹ بھی معطل
کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوانے کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
برطانیہ کے کسی بھی پہلے ڈپٹی مئیر کا دورہ سپین،شاندار استقبال کیا گیا
نورِعین رخسانہ نور
پکچرگیلری
Advertisement
آئندہ انتخابات وقت پر ہونگے، جہلم کی تمام سیٹیں ن لیگ ہی جیتے گی:ایم پی اے چوہدری لال حسین
مانچسٹر: حلقہ پی پی 26 جہلم سے ممبر پنجاب اسمبلی چوھدری لال حسین نے مانچسٹر کے معروف بزنس مین چوھدری مسرت آف لال قلعہ کی جانب سے دئیے گئے اعشائیہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے ملتوی ہونے کے حوالے سے تمام قیاس آرائیاں غلط ہیں۔ آئیندہ انتخابات وقت پر ہی ہونگے اور پاکستان میں ایک بار پھر مسلم لیگ ن ہی حکومت بنائے گی۔ جہلم کی تمام سیٹوں پر مسلم لیگ ن اپنا دفاع کرے گی۔ فارورڈ بلاک کے حوالے سے بھی تمام خبریں بے بنیاد ہیں تمام کارکنان میاں صاحبان کی قیادت میں متحد ہیں۔ احتساب کا عمل جاری رہنا چاہیے لیکن احتساب میں صرف ایک ہی خاندان کا نہیں بلکہ تمام اشرافیہ کا احتساب کیا جانا چاہیے۔ گزشتہ چار برس میں جہلم میں مختلف منصوبوں پر وزیر اعلی کی خصوصی ہدایت پر کئی پراجیکٹس مکمل کیے ہیں۔ اور مزید کئی پراجیکٹس پر کام جاری ہے جو کہ جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا۔ میاں صاحب کی نااہلی اور پارٹی کی صدارت کے فیصلے پر ان کا کہنا تھا کہ یہ کارکنان کی میاں صاحب سے بے پناہ محبت ہے اور یہ پارٹی کا اندرونی فیصلہ ہے۔ میاں شہباز شریف نے گڈ گورننس سے پنجاب بھر میں انقلاب برپا کر دیا ہے اور اگر وہ اگلی بار وزیراعظم منتخب ہوئے تو انشاللہ پاکستان بھر میں یہ انقلابی دور کا آغاز ہوگا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر