مقبول خبریں
مئیر کونسلر جاوید اقبال نےرضاکارانہ خدمات پرتنظیم وائی فائی کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازا
پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم اصغر کائرہ کی پریس کانفرنس ،صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے
واجد خان ایم ای پی کا آزاد کشمیر سے آئے حریت کانفرنس کے رہنمائوں کے اعزاز میں عشائیہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کا سابق پراسیکیوٹر ایڈوکیٹ جنرل ریاض نوید و دیگر کے اعزاز میں عشائیہ
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام پہلی کشمیر کلچرل نمائش کا اہتمام
دسمبر بے رحم اتنا نہیں تھا!!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اکیس سالہ کشمیری نژاد برطانوی نوجوان محمد آفتاب کی لاش دیہی علاقے سے برآمد
راچڈیل:برطانیہ کے ٹائون راچڈیل میں25دسمبر کرسمس کے دن مقامی رہائشی اکیس سالہ کشمیری نژاد برطانوی نوجوان محمد آفتاب کی لاش دیہی علاقہ میں ملی ہے اور زخموں کے نشانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے سر اور گلے پروار کر کے قتل کیا گیا ہے،مقامی کمیونٹی اور دوست احباب نے کہا ہے کہ مرحوم نہایت ہی نفیس،ملنسار انسان تھا جو ہر کسی کی مدد کیلئے ہمہ وقت تیار رہتا تھا جوانی میں ہی اسکے ارمانوں کا خوان کیا گیا،ڈپٹی چیف انسپکٹر سٹورٹ جو کہ بڑے حادثاتی ٹیم کا حصہ ہیں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک نوجوان کی زندگی چھین لی گئی ہے کرسمس کی چھٹیوں کے موقع پر جائے وقوع میں آمد و رفت نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے پھر بھی مقامی کمیونٹی سے درخواست ہے کہ اگر انہوں نے پچیس دسمبر بروز سوموار کو غیر معمولی حرکات و سکنات دیکھی ہوں تو وہ فی الفور پولیس سے رابطہ کریں ہماری تحقیقاتی ٹیم پہلے ہی جانفشانی سے اس معمہ کو حل کرنے کیلئے مصروف عمل ہے،معلومات دینے والے شخص کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا،محمد آفتاب ’’مرحوم ‘‘ کے والدین ،بہن بھائی اور خاندان کے دوسرے افراد شدید ذہنی کرب میں مبتلا ہونے کے باعث میڈیا سے بات چیت نہیں کرنا چاہتے تاہم مقامی کمیونٹی اور دور دراز سے تعزیت کیلئے آنے والے افراد بلال مسجد راچڈیل تشریف لا رہے ہیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر