مقبول خبریں
موومنٹ فار دی رائٹس اوورسیز پاکستانیز کے زیر اہتمام ڈوئل نیشنل کو عزت دو بارے تقریب کا اہتمام
پاکستان مادر وطن ہے اسکی حفاظت ہمارا فرض اولین ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور
دورے پرحکومت پاکستان،حکومت آزاد کشمیر اور راجہ نجابت کی معاونت کے مشکور ہیں:کرس لیزے
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
یورپ میں مسئلہ کشمیر کو مزید تیزی سے اجاگر کیا جائے گا: تحریک حق خودارادیت
زمین پر دیوار چین
پکچرگیلری
Advertisement
وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر آزاد ہو کر دنیا کے نقشے پر ابھرے گا:شاہد خالق
سٹوک آن ٹرنٹ:جموںو کشمیر کی آزادی و خود مختاری کیلئے نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کا کردار اور کارکنان کی قربانیوں کی ایک لازوال داستان ہے اور کشمیر کی آزادی و خود مختاری کو کچلنے کیلئے دشمن مختلف حربوں سے اسے دبانے کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے رہے ہیں،پچیس دسمبر آج سے تقریباً پینتیس سال پہلے این۔ایس۔ایف کے جیالے،نڈر، بے باک اور حق و سچ کا علم بلند کرنے والے کارکن و راہنما ارشد عرف بلو کو شہید کر دیا گیا لیکن کارکنان آج بھی انکی خدمات کے معترف ہیں اور این ایس ایف کے لئے انکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور تاریخ میں انکا نام سنہرے حروف سے لکھا جائے گا،ان خیالات کا اظہار ارشد بلو شہید کی برسی کے موقع پر جموں و کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ سٹوک یونٹ کے انتہائی اہم رکن شاہد خالق نے میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی آزادی کی تحریکیں زور پکڑتی ہیں تو انہیں کچلنے والے شروعات میں ہی سرگرم اور انتہائی متحرک کردار ادا کرنے والوں کو ٹھکانے لگانے والوں کی منصوبہ بندی شروع کر دیتے ہیں لیکن وقت نے ثابت کیا کہ ہمارے شہدا کی قربانیوں کی بدولت تحریک آج عروج پر ہے اور وہ دن دور نہیں جب کشمیر مکمل طور پر ایک آزاد و خود مختار ریاست بن کر دنیا کے نقشے پر ابھرے گا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر