مقبول خبریں
انتخابات کے بعد ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے اتحاد نہیں ہو سکتا: چیئرمین تحریک انصاف
مسئلہ کشمیرتسلیم شدہ بین الاقوامی کیس ، جسے حل کروانا اقوام متحدہ کی ذمہ داری :راجہ فارو ق حیدر
مسئلہ کشمیر پر سیاستدانوں سے حمایت کیلئے جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کی سرگرمیوں میں تیزی
میرے ساتھ تب تک وفاداری کی جائے جب تک راہِ حق پر ہوں، عمران خان
مقبوضہ کشمیر :پلوامہ کے علاقے میں کانگریس کے سابق رہنماء غلام نبی پٹیل قتل
پیپلزپارٹی نوٹنگھم کے سابق صدر چوہدری علی شان پی پی پی برطانیہ کے نائب صدر منتخب
سلائو کی میئر عشرت شاہ کا لاہور میں اوور سیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے دفاتر کا دورہ
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کا ہنگامی آزادی ریاست جموں و کشمیر پلان
خواب جھلستے جاتے ہیں اک معصوم سی لڑکی کے
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستانی قونصلیٹ جنرل میں کرسمس اور قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے یوم پیدائش کی تقریب
مانچسٹر:کرسمس اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی یوم پیدائش کو شایان شان انداز سے منانے کیلئے پاکستانی قونصلیٹ جنرل میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا،نظامت کے فرائض کمرشل ویلفیئر اتاشی آفیسر شعیب ظفر نے سر انجام دیئے،تلاوت کلام پاک سے آغاز ہوابابرکت سعادت محمد شکیل کو نصیب ہوئی،بائیبل سے لئے گئے اقتسابات فادر نے پڑھ کر سنائے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بولٹن کے بشپ مارک ایس کرافٹ،مظفر نازش،منور دین،برکت نوار،کینن یعقوب مسیح،کینن مورس سمتھ ڈائریکٹر آف ایجوکیشن،ڈاکٹر ندیم ناز،شہباز نے مشترکہ طور پر کہا کہ برطانیہ کے معاشرے میں تمام مذاہب کو مکمل آزادی ہے کمیونٹی کے اندر تحاد و اتفاق و یگانگت کو فروغ دینے کیلئے باہمی ہم آہنگی اور ایک دوسرے کی سماجی و مذہبی تقریبات میں شریک ہونا اشد ضروری ہے،سب سے پہلے ہم سب انسان ہیں،مذہب رنگ و نسل سب بعد میں آتا ہے،انسانیت کی خدمت کو اپنی زندگی کا مسکن بنانا چاہئے،انہوں نے پاکستانی قونصلیٹ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ کمیونٹی کے اندر اتحاد و اتفاق قائم کرنے کیلئے اہم کردار ادا کر رہے ہیں،اس موقع پر ممبر برطانوی پارلیمنٹ شیڈو وزیر برائے امیگریشن محمد افضل خان نے بھی محبت و امن کا پیغام دیا،میزبان قونصل جنرل مانچسٹر عامر آفتاب قریشی نے کہا کہ ان کی یہ ذمہ داری ہے کہ پاکستان کی بیرون ممالک بسنے والی اقلیتی برادری کے تہوار کو منانے کیلئے ایسی تقریبات کا انعقاد کیا جائے وہ انتہائی خوش ہیں کہ تمام حضرات نے دعوت قبول کر کے شرکت کی اور اسی لئے ہم نے بانی پاکستان قائد اعظم کی سالگرہ کو بھی اسی پروگرام میں شامل کر لیا۔زندہ قومیں اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا،سانٹا کلاز نے اچانک شامل ہو کر بچوں میں انعامات تقسیم کئے اور حاضرین کی تواضع کھانے سے کی گئی،مانچسٹر کے فادر فلک شیر نے دعائیہ کلمات ادا کئے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر