مقبول خبریں
موومنٹ فار دی رائٹس اوورسیز پاکستانیز کے زیر اہتمام ڈوئل نیشنل کو عزت دو بارے تقریب کا اہتمام
پاکستان مادر وطن ہے اسکی حفاظت ہمارا فرض اولین ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور
دورے پرحکومت پاکستان،حکومت آزاد کشمیر اور راجہ نجابت کی معاونت کے مشکور ہیں:کرس لیزے
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
یورپ میں مسئلہ کشمیر کو مزید تیزی سے اجاگر کیا جائے گا: تحریک حق خودارادیت
زمین پر دیوار چین
پکچرگیلری
Advertisement
نیلی مسجد راچڈیل میںنارتھ زون یوکے اسلامک مشن کے ماہانہ تربیتی پروگرام کا انعقاد
راچڈیل:یوکے اسلامک مشن ماہانہ تربیتی پروگرام وقت کی ضرورت ہے، نارتھ زون یوکے اسلامک مشن کا ماہانہ تربیتی پروگرام نیلی مسجد راچڈیل میں زیر صدارت نارتھ زون صدر ضمیر احمد منعقد ہوا،نارتھ زون تربیتی پروگرام کے انچارج یورپین اسلام سینٹر کے منتظم اعلیٰ مولانا محمد اقبال اور ناظم علماء کونسل نارتھ زون و نارتھ زون تربیتی پروگرام کے انچارج مولانا عبدالحکیم کی زیر نگرانی ترتیب و تشکیل انجام دیا گیا،خطیب مدینہ مسجد راچڈیل مولانا عبدالرشید نے سورۃ آل عمران کی تلاوت و ترجمہ و تفسیر بیان کی،مولانا عبدالحکیم نے حدیث مبارکہ پڑھ کر اس کے معنی و تفصیل بیان کی،مولانا محمد اقبال نے کی سترہ کے بارے میں شریعت کے عین مطابق وضاحت بیان کی،یوکے اسلامک مشن کے ماہانہ تربیتی پروگرام کا مقصد اپنے تمام ممبران کے علاوہ مسلم کمیونٹی کو قرآن و حدیث کی تعلیم سے آراستہ کرنا،آگاہی دینا اور تربیت دینا ہے،یوکے اسلامک مشن کے علما کرام پچھلے کئی سالوں سے تربیتی پروگرام ماہانہ وار جاری رکھے ہوئے ہے ایسے ماہانہ وار پروگرام سے مسلم کمیونٹی استفادہ حاصل کر رہی ہے،پروگرام کے آخر میں علما کرام سے کئی مسائل پر سوالات بھی کئے گئے جن کا علما کرام نے قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دیا،دعوۃ ٹیم کے کوآرڈینیٹر نسیم اشرف نے دعوۃ کے پیغام کو عام کرنے اور اس پیغام کو عملی جامہ پہنانے پر نارتھ زون کے ناظمین میں سے مدینہ مسجد کے ناظم پر زور دیا،عامر ضیاء نیلی مسجد کے ناظم بشیر احمد،اولڈہم کے ناظم نسیم اشرف کے علاوہ اشرف ضیائ،رانا احسن،خالد چوہدری،افضال احمد،خالد محمود،محمد عمران،محمد ثمر،امان نسیم،عدنان نسیم و دیگر افراد نے شرکت کی،صدر نارتھ زون نے پروگرام کے آخر میں شرکا حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر