مقبول خبریں
24 اکتوبر کو 8 لاکھ سے زائد کشمیری نژاد برطانوی شہری یوم تاسیس آزاد کشمیر بھرپور طریقے سے منائینگے
دنیامیں القاعدہ کوکبھی بھی پاکستان کی مددکےبغیرشکست نہیں ہوسکتی تھی: میجر جنرل آصف غفور
دورے پرحکومت پاکستان،حکومت آزاد کشمیر اور راجہ نجابت کی معاونت کے مشکور ہیں:کرس لیزے
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
یورپ میں مسئلہ کشمیر کو مزید تیزی سے اجاگر کیا جائے گا: تحریک حق خودارادیت
زمین پر دیوار چین
پکچرگیلری
Advertisement
امریکا کو بیت المقدس سے متعلق فیصلہ کرنے کا کوئی حق نہیں، سعودی عرب
ریاض: جنرل اسمبلی اجلاس میں عالمی برادری کے متفقہ فیصلے کے بعد سعودی عرب کا کہنا ہے کہ امریکا کو ایسا فیصلہ کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے جبکہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکا کو فیصلہ بغیر کسی تاخیر کے واپس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔اقوام متحدہ میں سعودی سفیر عبداللہ معلمی نے امریکی فیصلے کے خلاف جنرل اسمبلی میں قرارداد منظور ہونے کے بعد کہا ہے کہ امریکا کو مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق فیصلہ کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔ عالمی برادری نے امریکا کو پیغام دے دیا کہ وہ یکطرفہ فیصلے نہیں کر سکتا۔دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے وہ بنا تاخیر اپنا فیصلہ واپس لے۔ ادھر ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ عالمی برادری نے امریکی صدر کی دھمکی کو مسترد کر دیا۔برطانیہ نے بھی ٹرمپ کا متنازع فیصلہ مسترد کرنے کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قرارداد کے حق ہی میں ووٹ دیا۔ اردن کی جانب سے بھی قرارداد منظور ہونے کا خیر مقدم کیا گیا۔ جنرل اسمبلی اجلاس میں امریکا کے فیصلے کے خلاف قرارداد منظور ہونے پر اردن میں جشن بھی منایا گیا۔