مقبول خبریں
صاحبزادہ عا مر جہانگیر کی روہنگیا میں طبیعت خراب، صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل
سانحہ قصور:سمائل ایڈ کے زیر اہتمام افضل خان ایم پی اور ناز شاہ ایم پی کے زیر صدارت تقریب
محسن باری گروپ کو برطانیہ کی تنظیم پر مسلط کر کے بھٹو ازم کو نقصان پہنچا:پی پی پی برطانیہ
پارٹی نے وزیر اعظم بنایا تو تمام منصوبوں کی خود نگرانی کروں گا: شہباز شریف
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ،2زخمی،احتجاج،مظاہرے،انٹر نیٹ بھی معطل
کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوانے کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
برطانیہ کے کسی بھی پہلے ڈپٹی مئیر کا دورہ سپین،شاندار استقبال کیا گیا
نورِعین رخسانہ نور
پکچرگیلری
Advertisement
شریف خاندان اپنی بادشاہت قائم رکھنے کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے :منور خان،نوید بھٹی
مانچسٹر:سابق نا اہل وزیر اعظم میاں نواز شریف کو جب سے عدالت عظمیٰ نے آئین و قانون کے تحت نا اہل قرار دیا ہے تب سے وہ دیوانہ وار نیم پاگل ہو کر ملکی اداروں کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں،حالیہ دنوں میں انہوں نے یہ اعلان کیا ہے کہ وہ عدلیہ کی آزادی و خود مختاری کیلئے تحریک چلائیں گے جو مضحکہ خیز اور عوام کو مزید بے وقوف بنانے کے مترادف ہے،شریف خاندان اپنی بادشاہت کو قائم و دائم رکھنے کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں چاہے ملکی سلامتی دائو پر لگ جائے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ ریجن کے صدر منور خان نیازی اور سیکرٹری جنرل نوید بھٹی نے مشترکہ طور پر میڈیا کو دیئے گئے ایک بیان میں کیا،انہوں نے مزید کہا کہ مادر وطن کی غیور عوام کو جاگنا ہو گا اگر اب بھی ہوش کے ناخن نہ لئے تو انہوں نے اپنے ذاتی کاروبار کو مزید بڑھانے کے ساتھ غریب عوام کا جینا مزید دو بھر کر دینا ہے پاکستان کی اس وقت واحد امید ہمارے قائد عمران خان ہیں جو حقیقی طور پر محب الوطن ہیں اور لوٹ مار سے پاک صاف ہیں،بین الاقوامی طاقتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکتے ہیں پاکستان کی عوام کو انہیں اقتدار میں لانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا ہم بیرون ممالک بسنے والے ہر قسم کی مدد و تعاون کیلئے تیار ہیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر