مقبول خبریں
24 اکتوبر کو 8 لاکھ سے زائد کشمیری نژاد برطانوی شہری یوم تاسیس آزاد کشمیر بھرپور طریقے سے منائینگے
دنیامیں القاعدہ کوکبھی بھی پاکستان کی مددکےبغیرشکست نہیں ہوسکتی تھی: میجر جنرل آصف غفور
دورے پرحکومت پاکستان،حکومت آزاد کشمیر اور راجہ نجابت کی معاونت کے مشکور ہیں:کرس لیزے
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
یورپ میں مسئلہ کشمیر کو مزید تیزی سے اجاگر کیا جائے گا: تحریک حق خودارادیت
زمین پر دیوار چین
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے ٹیکسی ڈرائیور شہید‘ مسجد سے لاش برآمد
سرینگر/جے پور:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے مجاہدین کی تلاش کے دوران فائرنگ کر کے ٹیکسی ڈرائیور کو شہید کر دیا ہے جبکہ ترال میں مسجد سے ایک کمبل میں لپٹی لاش برآمد ہو ئی ،بھارتی راجستھان میں 19سالہ کشمیری طالب علم زاہدبٹ کی پر اسرا ر موت ہوئی جسے بھارتی حکام نے خود کشی قرار دیا ہے ۔ مقامی اور بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع کپواڑہ کے علاقے تھنڈی پورہ میں بھارتی فوج نے غریب ٹیکسی ڈرائیور آصف اقبال کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا ۔ دریں اثنائوادی میں بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔وادی کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے مظاہرے کئے اور ریلیاں نکالیں ۔اس دورام مشتعل مظاہرین نے بھارتی فورسز پر پتھراؤ بھی کیا تاہم کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔وادی میں کاروباری اور تجارتی مراکز بند ہونے کے باعث لوگوں کو شدید دشواری کا سامنا ہے ۔وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بدستور معطل ہے جبکہ ریل سروس بحال کر دی گئی ہے ۔ادھر لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک اور دوسرے لوگ جنہیں پولیس نے 10 دسمبر کو گرفتار کرکے سرینگر سینٹرل جیل منتقل کیا تھا کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ۔