مقبول خبریں
انتخابات کے بعد ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے اتحاد نہیں ہو سکتا: چیئرمین تحریک انصاف
مسئلہ کشمیرتسلیم شدہ بین الاقوامی کیس ، جسے حل کروانا اقوام متحدہ کی ذمہ داری :راجہ فارو ق حیدر
مسئلہ کشمیر پر سیاستدانوں سے حمایت کیلئے جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کی سرگرمیوں میں تیزی
میرے ساتھ تب تک وفاداری کی جائے جب تک راہِ حق پر ہوں، عمران خان
مقبوضہ کشمیر :پلوامہ کے علاقے میں کانگریس کے سابق رہنماء غلام نبی پٹیل قتل
پیپلزپارٹی نوٹنگھم کے سابق صدر چوہدری علی شان پی پی پی برطانیہ کے نائب صدر منتخب
سلائو کی میئر عشرت شاہ کا لاہور میں اوور سیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے دفاتر کا دورہ
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کا ہنگامی آزادی ریاست جموں و کشمیر پلان
خواب جھلستے جاتے ہیں اک معصوم سی لڑکی کے
پکچرگیلری
Advertisement
سینئر نائب صدر یوکے اسلامک مشن میاں عبدالحق کی زیرصدارت سالانہ سیرت کنونشن کا انعقاد
برنلے:سالانہ سیرت کنونشن مسجد ابراہیمUKIMبرنلے میں میاں عبدالحق سینئر نائب صدر یوکے اسلامک مشن کی صدارت میں منعقد ہوا،جس کا آغاز تلاوت قران پاک و بعد حمد و نعت سے ہوا،بچوں،خواتین و مردوں کی بڑی تعداد برطانیہ کے مختلف حصوں سے تشریف لائے،پورے برطانیہ میں یو کے اسلامک مشن کی ہر برانچ میں ہر سال سیرتؐ پر پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں،جس میں برطانیہ بھرسے لوگوں کی بڑی تعداد علمائے کرام کو سننے کیلئے جمع ہوتی ہے،مسجد ابراہیم برنلے میں علمائے کرام نے اس بات پر زور دیا کہ نبی اکرمؐ کی سیرت سے جو درس ملتا ہے وہی درس دوسروں تک پہنچائیں کہ بد خواہوں کے ساتھ بھی خیر خواہی اور سر چشمی کا معاملہ ہونا چاہئے،اسلام میں صرف یہ مطلوب نہیں کہ جو ہم سے اچھا معاملہ کرے ہم اس سے اچھا معاملہ کریں بلکہ یہ بھی مطلوب ہے کہ جو ہمارے ساتھ برا معاملہ کرے اس سے اچھا معاملہ کریں،برا معاملہ سے مراد جو ستائے،بد خواہی کرے،اس کے لئے بھی اپنے دل کے دروازے کھلے رکھیں،یہی سیرت النبیؐ ہے،میاں عبدالحق سینئر نائب صدر یوکے اسلامک مشن نے کہا کہ برادران اسلام دنیا کے حالات جس طرف جا رہے ہیں اور ماحول گواہی دیتا ہے،حالات اشارہ کر رہے ہیں کہ اس دنیا کو جہنم بننے میں تھوڑی دیر باقی ہے،دنیا میں مسلمان مسلمان کا ہی خون بہا رہا ہے،ہمسایہ ہمسائے کی عزت لوٹ رہا ہے،بھائی بھائی کے ہاتھوں محفوظ نہیں ہے،بیٹا باپ کو قتل کر رہا ہے،آج امت مسلمہ جن حالات سے دو چار ہے اس کے ذمہ دار ہم خود ہیں،نائب صدر مشن نے تمام خواتین و حضرات سے مخاطب ہو کر کہا کہ علمائے کرام نے نبی اکرمؐ کی سیرت مبارکہ پر جن پہلوئوں پر روشنی ڈالی ہے اسی پر اگر ہم عمل کریں گے تو اپنی دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں،سیرت کنونشن کے اختتام پر تمام امت مسلمہ کیلئے امام مسجد ابراہیم نے خصوصی دعا کی اور تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر