مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
ملک کو مسائل سے نکالنا جعلی خان اور نواز شریف کے بس کی بات نہیں: زرداری
کنری: سابق صدر آصف علی زرداری نے کنری میں جیالوں سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگ اور پی ٹی آئی پر تنقید کے نشتر چلا دیئے، بولے نواز شریف اور جعلی خان ملک کو مسائل سے نکالنے کی اہلیت ہی نہیں رکھتے۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ایک روپے میں لگنے والے پاور پلانٹس 10 روپے میں لگائے، کہتے ہیں اللہ کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے تب ہی پانامہ آیا۔آصف زرداری بولے نئے پاکستان کی بات کرنے والوں کو یہ نہیں پتا کہ ملک کیسے بنتے ہیں؟ سابق صدر کا کہنا تھا کہ حکومت سنبھالی تو گندم اور چینی کا بحران تھا، ہماری حکومت کے دوسرے سال اتنی گندم ہوئی کہ آج تک گودام بھرے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ گنے کی کاشت کرنے والوں کو بھی فائدہ ہو، تھر میں چھوٹے ڈیمز سے فائدہ ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 7 سال بعد نون لیگ کو سی پیک کی اہمیت یاد آئی، پیپلز پارٹی ہی ملک کو مسائل سے نکال سکتی ہے، نواز شریف نے ملک کو مسائل میں پھنسایا، معیشت کو کس طرح آگے نکالنا ہے، ان کو یہ بھی نہیں پتا۔