مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
اورنج لائن ٹرین منصوبہ: عدالتی فیصلہ عوام کی فتح،سیاسی مخالفین کی شکست ہے: میاں شہباز شریف
لاہور:وزیرِ اعلیٰ شہباز شریف نے اورنج لائن ٹرین منصوبے پر عدالتی فیصلے کو عوام کی فتح اور سیاسی مخالفین کی شکست قرار دیدیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے اورنج ٹرین منصوبہ روکنے کیلئے پورا زور لگایا لیکن عدالت نے ہمارے منصوبے کی تائید کی، جس پر ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ تحریک انصاف میٹرو ٹرین منصوبے میں تاخیر کی مجرم ہے ، تحریک انصاف کو عام آدمی کا بالکل خیال نہیں ہے ۔ پی ٹی آئی نے پوری کوشش کی کہ اورنج لائن منصوبہ بند کرا دیا جائے ۔ اورنج لائن منصوبے میں تاخیر کی ذمہ دار پی ٹی آئی اور عوام کی مجرم ہے ۔ عمران خان عوام سے جھوٹ بولتے ہیں۔ جو بھی اچھا کام کرے اس کی تعریف کرنی چاہیے ۔ 22 ماہ کی تاخیر پر عوام عمران خان کو معاف نہیں کرے گی۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ الیکشن ہوتے رہتے ہیں بات سیاست کی نہیں ہے ۔ منصوبے میں تاخیر کرا کے سیاسی مخالفین نے بدلہ غریب عوام سے لیا ہے ۔ اب پنجاب حکومت آئندہ 7 ماہ میں اورنج لائن منصوبے کا باقی کام انشا اللہ نمٹا لے گی۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین پنجاب کا نہیں بلکہ پاکستان کا منصوبہ ہے ۔ جھوٹوں کی طرح جھوٹا وعدہ کرنے کا قائل نہیں ہوں۔ پی ٹی آئی کے لمبی گاڑیوں میں سفر کرنیوالوں کو پاکستان کے مقاصد کا علم نہیں ہے ۔ پی ٹی آئی ہوتی تو عوام کو مار دیتی، ہم ٹرین کا ٹکٹ سستا رکھیں گے ۔ خیبر پختونخوا میں ساڑھے 4 سال گزر گئے مگر کچھ نہ کیا، اب آپ کو خیال آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گندگی کی سیاست نے ماضی میں پاکستان کو نقصان پہنچایا۔ یہ لوگ تو لوٹ مار کر کے جہاز خریدتے ہیں۔قبل ازیں وزیراعلیٰ نے گزشتہ روزپاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے زیرتعمیر منصوبے کا دورہ کیا اور منصوبے کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ نے زیر تعمیر منصوبے کے مختلف حصے دیکھے اورمنصوبے پر کام کی رفتار مزید تیزکرنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ دکھی انسانیت کی خدمت کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اوراس منصوبے کو ہم نے محنت ،عزم اورجذبے کے ساتھ کام کرتے ہوئے پائیہ تکمیل تک پہنچانا ہے ۔