نیویارک ...دنیا بھر میں فری ویڈیو سٹریمنگ کیلئے معروف سایئٹ یو ٹیوب کی جانب سے منعقدہ میوزک ایوارڈز 2013 میں ایمینم کو سال کا بہترین فنکار قرار دیا گیا ہے۔ پیئر36 نامی ہال میں منعقدہ اس تقریب کو کسی بھی ٹی وی پر براہ راست دکھانے کی بجائے یو ٹیوب نےلائیو سٹریمنگ دے کر لوگوں کو محظوظ ہونے کا موقع دیا۔ برطانیہ کی معروف گلوکارہ لیڈی گاگا نے گیارہ نومبر کو ریلیز ہونے والی اپنی نئی البم کا گانا لایئو پرفارم کرکے حاضرین سےخوب داد وصول کی۔ ان ایوارڈز کے لیے کسی فنکار کی نامزدگی کا معیار یو ٹیوب پر اس کےگانوں کی پسندیدگی، ان پر کیے جانے والے تبصرے اور فنکاروں کے اپنے یو ٹیوب چینلوں کی سبسکرپشن تھا۔
سال کی بہترین اختراع کا ایوارڈ یو ٹیوب کے صارف ڈی سٹورم پاور کو دیا گیا جن کی ڈھائی سو ویڈیوز کو بیس کروڑ مرتبہ دیکھا گیا۔