مقبول خبریں
صاحبزادہ عا مر جہانگیر کی روہنگیا میں طبیعت خراب، صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل
سانحہ قصور:سمائل ایڈ کے زیر اہتمام افضل خان ایم پی اور ناز شاہ ایم پی کے زیر صدارت تقریب
محسن باری گروپ کو برطانیہ کی تنظیم پر مسلط کر کے بھٹو ازم کو نقصان پہنچا:پی پی پی برطانیہ
پارٹی نے وزیر اعظم بنایا تو تمام منصوبوں کی خود نگرانی کروں گا: شہباز شریف
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ،2زخمی،احتجاج،مظاہرے،انٹر نیٹ بھی معطل
کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوانے کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
برطانیہ کے کسی بھی پہلے ڈپٹی مئیر کا دورہ سپین،شاندار استقبال کیا گیا
نورِعین رخسانہ نور
پکچرگیلری
Advertisement
صدر نارتھ زون ضمیر احمد کی زیرصدارت نیل مسجد (یوکے آئی ایم) میں نورانی محفل کا انعقاد
راچڈیل: سیرت رسولؐ پر نیل مسجد راچڈیل (یوکے آئی ایم) میں ایک اعلیٰ شان نورانی محفل کا انعقاد نارتھ زون کے صدر ضمیر احمد کی زیرصدارت کیاگیا، اس خوبصورت محفل میں جید علمائے اکرکرام جن میں مولانا عبدالرحمن، مولانا سرفراز مدنی، مولانا عبدالحکیم، مولانا وقاری ممتاز احمد شامل تھے۔برطانیہ سے اس روحانی محفل میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،نیلی مسجد کے امام وخطیب مولانا قاری ممتاز احمد نے اللہ کے پاک کلام سے محفل کا آغاز کیا اور نظامت کے فرائض بڑی خوبصورتی سے انجام دیئے جبکہ اعجاز ظفر نے بارگاہ رسالتؐ میں اپنی حاضری ان الفاظ سے لگوائی۔زبان پہ شکوہ رنج وغم لایا نہیں کرتے،نبیؐ کے نام لیکر کبھی گھبرایا نہیں کرتے۔مولانا ومذہبی سکالر عبدالرحمن نے انگریزی میں سیرت النببیؐ پر ایسی خوبصورتی سے موتی بکھیرے کہ حاضرین محفل کی اپنے پیارے نبیؐ کے حسن سلوک، حسن اخلاق اپنوں اور غیروں سے محبت، بدترین دشمنوں کیلئے بخشش کی دعائیں حتیٰ کہ اپنے اوپر کوڑاکرکٹ پینکھنے والی بڑھیا سے حسن سلوک جیسے واقعات سن کر آنکھیں آبدیدہ ہوگئیں۔مولانا ومذہبی سکالر اور یوکے آئی ایم برمنگھم کے تزیبیہ انچارج سرفراز مدنی نے نبی اکرمؐ کی سیرت وحسن اخلاق پر جس طرح روشنی ڈالی اسکی مثال کبھی پہلے سننے کو نہیں ملتی،مولانا نے کچھ یوں فرمایا کہ اللہ رب العزت نے خود فرمایا کہ محمدؐ سب سے بڑی نعمت ہیں واتک لعلی خلق عظیم اور اے محمدؐ یقینا تم اخلاق کے بڑے درجے پر ہو، یاد کرو کہ جب کافروں نے آپؐ کو نکال دیا تھا جبکہ وہ نماز میں صرف ایک آدمی کیساتھ تھا جبکہ وہ اپنے ساتھی سے کہہ رہا تھا کہ غم نہ کر اللہ ہمارے ساتھ ہے۔مولانا نے تمام مسلمانوں کو یہ پیغام دیا کہ مسلمانوں کفار کو الزامتمت دو، اپنے آپ کو الزام دو، اگر ہم اپنا قبلہ درست کرلیں اور اپنے پیارے نبیؐ کے احکامات پر عمل پیرا ہوجائیں، آپ جیسا اخلاق اپنانے کی کوشش کریں اور آپ کے نقش قدم پر چلیں تو اس دنیا میں بھی راحت وسکون کی زندگی بسر کرسکیں گے اور آخرت میں بھی بھلائی پائیں گے۔میزبان محفل میں صدر نارتھ زون ضمیر احمد، مولانا وقاری ممتاز احمد، ظہیر احسان جبکہ منتظمین میں ناظم برانچ بشیر احمد، آصف طاہر، اعجاز ظفر، عمران احمد اور اڈکٹر عمر طاہر شامل تھے، محفل کے اختتام پر خطیب اعظم مولانا وقاری ممتاز احمد نے تمام مسلم امہ کیلئے خصوصی دعا کی اور حاضرین کا اس نورانی محفل میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر