مقبول خبریں
صاحبزادہ عا مر جہانگیر کی روہنگیا میں طبیعت خراب، صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل
سانحہ قصور:سمائل ایڈ کے زیر اہتمام افضل خان ایم پی اور ناز شاہ ایم پی کے زیر صدارت تقریب
محسن باری گروپ کو برطانیہ کی تنظیم پر مسلط کر کے بھٹو ازم کو نقصان پہنچا:پی پی پی برطانیہ
پارٹی نے وزیر اعظم بنایا تو تمام منصوبوں کی خود نگرانی کروں گا: شہباز شریف
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ،2زخمی،احتجاج،مظاہرے،انٹر نیٹ بھی معطل
کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوانے کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
برطانیہ کے کسی بھی پہلے ڈپٹی مئیر کا دورہ سپین،شاندار استقبال کیا گیا
نورِعین رخسانہ نور
پکچرگیلری
Advertisement
شہبازشریف سے لندن کے میئر صادق خان کی ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر بات چیت
لندن:وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں لندن کے میئر صادق خان کی سربراہی میں برطانوی سرمایہ کاروں کے وفدنے ملاقات کی،جس میں برطانوی سرمایہ کاروں نے سی پیک کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان تاریخی اوردوستانہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں اور پاکستان برطانیہ سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔پاکستانیوں کی بڑی تعداد لندن میں مقیم ہے جودونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو بڑھانے میں اہم کردارادا کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب اوربرطانیہ میں تعلقات کو فروغ دینے کیلئے یہ موقع بہترین ہے اورپنجاب اور برطانیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے ۔دہشت گردی کے ناسور سے نمٹنے کیلئے پاکستان نے لازوال قربانیاں دی ہیںاوردہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو بے مثال کامیابیاں ملی ہیں۔ ہزاروں پاکستانیوں نے اس جنگ میں قیمتی انسانی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں ۔پاکستان کی بہادر مسلح افواج، پولیس اورقانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں نے اس جنگ میں بہادری کی نئی تاریخ رقم کی ہے ۔یہ جنگ پاکستان کی بقاء کی جنگ ہے ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ ہرقیمت پر جیتنا ہے ۔وہ وقت دور نہیں جب پاکستانی قوم اس جنگ میں سروخرو ہوگی۔بندوق کی گولی کیساتھ معاشی و سماجی اقدامات کے ذریعے یہ جنگ جیتیں گے ۔دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ پوری قوم کا عزم ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ برطانیہ کے ادارے ڈیفڈ کے تعاون سے پنجاب میں تعلیم ،صحت اورسکل ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں نمایاں کام ہوا ہے ۔ہم برطانوی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جبکہ پنجاب لندن کیساتھ اس تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے تاکہ دونوں جانب کے عوام فائدہ اٹھاسکیں۔انہوںنے کہاکہ ہمیںملکر آگے بڑھنا ہے اوریہی بہترین موقع ہے ۔انہوںنے کہا کہ توانائی بحران کے باعث ہماری معیشت مفلوج ہوگئی تھی۔سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں توانائی بحران کے خاتمے کیلئے کاوشیں رنگ لائی ہیں ۔مسلم لیگ(ن ) کی حکومت نے بجلی بحران پر قابو پایا ہے اور چین نے اس حوالے سے پاکستان کا بھر پور ساتھ دیا ہے ۔وفاقی اورپنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے بھی 3600 میگاواٹ کے بجلی کے کارخانے لگائے ہیں ۔چار برس کے دوران سات ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا کی گئی ہے جس کے باعث لوڈشیڈنگ کا جن بوتل میں بند کردیا ہے اورہمیںاس کارنامے پر فخر ہے ۔توانائی منصوبوں میں معیاراور شفافیت کو برقرار رکھ کر اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے گئے ہیں ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ سی پیک نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھولے ہیں ۔برطانوی سرمایہ کار سی پیک کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرکے فائدہ اٹھائیں۔سی پیک کے منصوبوں میں برطانوی سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہیں گے ۔یہ عظیم موقع برطانوی سرمایہ کاروں کو آگے آنے کی دعوت دیتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے صوبے میں شفافیت کے کلچر کو فروغ دیا ہے ۔لندن کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ، سینی ٹیشن اورٹریفک کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں ۔مئیر لندن صادق خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لندن اورلاہور کے مابین تعلقات بہت اچھے ہیں اورہم لاہور کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون اورسرمایہ کاری کوبڑھانا چاہتے ہیں ۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے بہت اپنایت دی ہے ،جس پر ہم ان کے شکرگزار ہیں ۔انہوںنے کہاکہ سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے ملکر کام کریں گے ۔برطانوی سرمایہ کاروں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے پنجاب کی ترقی کیلئے بے مثال اقدامات کیے ہیں اورشہبازشریف کی قیادت میں پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے بہترین ماحول موجود ہے ۔وزیراعلیٰ نے لندن کے میئر صادق خان اوران کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو ، لندن کے ڈپٹی میئربرائے بزنس ،راجیش اگروال اوربرطانوی حکام و سرمایہ کاروں کی بڑی تعداداس موقع پر موجود تھی جبکہ صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ ،منشاء اللہ بٹ،ندیم کامران،بیگم ذکیہ شاہنواز،رانا مشہود احمد،عائشہ غوث پاشا،مشیر ڈاکٹر عمر سیف، ترکی کے قونصل جنرل سردار ڈینز،امریکی قونصل جنرل الزبتھ کینڈی ،چیف سیکرٹری،لارڈ میئر لاہوراورپاکستانی سرمایہ کار بھی اس موقع پر موجود تھے ۔