مقبول خبریں
اولڈہم کے مقامی ہوٹل ہال میں باغیچہ سجانے کی تقسیم انعامات کی تقریب
پاکستان اور بھارت میں واقعی برابری کہاں ؟ ایک طرف محبت دوسری طرف نفرت
پاکستانی نژاد پیشہ ورانہ ماہرین اور طلبہ جہاں بھی ہوں اقدار کی پاسداری کریں: نفیس زکریا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
قومی برطانوی انتخابات میں کشمیر دوست امیدواران کو ووٹ دینے بارے آگاہی میٹنگ
سہمے ہوئے لوگوںسے بھی خائف ہے زمانہ
پکچرگیلری
Advertisement
عوام مائنس ون فارمولا کامیاب نہیں ہونے دینگے: سابق وزیراعظم نواز شریف
کوئٹہ: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ قانون کی اصل حکمرانی سے ہی ملکی ترقی ہوگی، احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا 4 سال میں مجھ پر کرپشن کا کوئی اسکینڈل سامنے نہیں آیا، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نا اہل کر دیا گیا، حکومت سنبھالی تو 20، 20 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی۔ ان کا کہنا تھا اپنا اصول اور نظریہ کبھی چھوڑا ہے اور نہ کبھی چھوڑوں گا۔ نواز شریف نے پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا عوام نے مجھے نکالنے کا فیصلہ مسترد کر دیا، جے آئی ٹی بنائی گئی اور ایک ہی بنچ نے بار بار فیصلے کئے۔ نواز شریف نے کہا پی سی اور کے تحت حلف لینے والے اور ڈکٹیٹروں کو تحفظ دینے والے کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف صادق اور امین نہیں۔ انہوں نے کہا مائنس کا بہانہ نہ ملا تو تنخواہ نہ لینے پر نا اہل کر دیا، عوام پلس کر دیں تو کوئی مائنس نہیں کر سکتا، کرپشن کرتا تو فیصلہ تسلیم کر کے گھر چلا جاتا۔ ان کا کہنا تھا ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے والوں کو آج تک کسی نے کیوں نہیں پوچھا؟۔ نواز شریف نے نام لئے بغیر عمران خان اور تحریک انصاف پرتنقید کرتے ہوئے کہا 2018 کے الیکشن میں ناچنے گانے والے فارغ ہو جائیں گے، شہباز شریف کی میٹرو بس کو جنگلہ بس کہنے والا کرکٹر خان پشاور میں وہی منصوبہ لا رہے ہیں۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے مزید کہا ن لیگ اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نظریاتی رشتہ میں منسلک ہیں، نظریہ مجھے ہمیشہ بڑا عزیز رہا ہے، چاہتے ہیں پاکستان، افغانستان اور خطہ ترقی کرے، پاکستان میں آئین اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں گے۔ سابق وزیر اعظم کہا آج بلوچستان میں افغانستان سے اچھی سڑکیں اور موٹروے ہیں۔ نواز شریف نے کہا کوئٹہ کے عوام پاکستان کے آئین کے محافظ ہیں، یہاں کی عوام نے ہمیشہ آمریت کا مقابلہ کیا ہے، بلوچستان کے عوام سچے اور کھرے ہیں، ہر آزمائش پر پورا اترے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا۔ ان کا کہنا تھا بلوچستان میں گزشتہ 4 سال سے ترقی ہو رہی ہے ۔