مقبول خبریں
اولڈہم کے مقامی ہوٹل ہال میں باغیچہ سجانے کی تقسیم انعامات کی تقریب
پاکستان اور بھارت میں واقعی برابری کہاں ؟ ایک طرف محبت دوسری طرف نفرت
پاکستانی نژاد پیشہ ورانہ ماہرین اور طلبہ جہاں بھی ہوں اقدار کی پاسداری کریں: نفیس زکریا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
قومی برطانوی انتخابات میں کشمیر دوست امیدواران کو ووٹ دینے بارے آگاہی میٹنگ
سہمے ہوئے لوگوںسے بھی خائف ہے زمانہ
پکچرگیلری
Advertisement
تمام فورسز کو پیغام دینا چاہتا ہوں، پلیز جمہوریت کو چلنے دو: بلاول بھٹو
اسلام آباد: یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی پی نے کہا کہ ہم نے اتنی قربانیاں دیں، مزید کتنی چاہتے ہو؟ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے پاکستان کو ایٹمی ملک بنایا، شہید بھٹو کا نواسا عوام کیساتھ مل کر جد و جہد کو جاری رکھے گا، غریب خواتین کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مدد دی جا رہی ہے، پیپلز پارٹی کے شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں۔بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ عام آدمی کو مضبوط بنائیں گے، ترقی تب ہو گی جب عام آدمی کو فائدہ ہو گا، ہم جمہوریت کو مضبوط بنائیں گے، ہمیں اپنی پچاس سال کی کمزوریوں کو بھی دیکھنا ہو گا، فیض آباد دھرنے کے دوران پیش آنے والے واقعات افسوسناک تھے، دھرنے کی ساری صورتحال سے بڑا مایوس ہوا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ 5 دسمبر کو اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ ہو گا، موجودہ حکومت کو اپنی مدت مکمل کرنی چاہئے، مقررہ مدت میں انتخابات چاہتے ہیں، مردم شماری پر فاٹا کے عوام بہت ناراض ہیں، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب والے بھی مردم شماری پر شکایات کر رہے ہیں، امید کرتا ہوں کہ الیکشن وقت پر ہوں گے، اگلا لائحہ عمل جلسے میں بتاؤں گا، مردم شماری متنازع ہے، سندھ کیساتھ ناانصافیاں ہوئیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے کام کرتے رہیں گے۔