مقبول خبریں
موومنٹ فار دی رائٹس اوورسیز پاکستانیز کے زیر اہتمام ڈوئل نیشنل کو عزت دو بارے تقریب کا اہتمام
پاکستان مادر وطن ہے اسکی حفاظت ہمارا فرض اولین ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور
دورے پرحکومت پاکستان،حکومت آزاد کشمیر اور راجہ نجابت کی معاونت کے مشکور ہیں:کرس لیزے
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
یورپ میں مسئلہ کشمیر کو مزید تیزی سے اجاگر کیا جائے گا: تحریک حق خودارادیت
زمین پر دیوار چین
پکچرگیلری
Advertisement
کارکنان تیاری کریں، عام انتخابات کا بگل کسی بھی وقت بج سکتا ہے :پی ٹی آئی رہنما
راچڈیل:پاکستان تحریک انصاف برطانیہ و یورپ کے راہنمائوں اورکارکنان کا ایک خصوصی اجلاس مقامی ریسٹورنٹ کے ہال میں منعقد ہوا جس کی میزبانی کا شرف کبابش پیری پیری کے مالک اور تحریک انصاف برطانیہ کے راہنما چوہدری وسیم کو حاصل ہوا،میاں طارق جاوید میڈیا ایڈوائزر تحریک انصاف نے یورپ سے خصوصی طور پر شرکت کی،تقریب میں راہنمائوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں ایسے لگ رہا ہے کہ عام انتخابات کا بگل کسی بھی وقت بج سکتا ہے ہم بیرون ممالک بسنے والے تحریک انصاف کے متحرک کارکنان کو الیکشن میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لئے ذہنی طور پر مکمل تیاری کرنی چاہئے تاکہ ہم مادر وطن کی تاریخ کے اہم ترین عام انتخابات میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لائیں اور خطہ کی تقدیر بدلنے کے لئے نئے پاکستان کا خواب ہمارے قائد چیئرمین عمران خان کا ہے اسے عملی جامہ پہنایا جا سکے اور پاکستان جا کر الیکشن مہم کا حصہ بنا جا سکے،اس عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرنے والوں میں سابق امیدوار پنجاب اسمبلی راجہ نعیم نواز،ڈاکٹر راجہ سجاد،چوہدری ہارون،کاشف،خواجہ شمس،حسن چوہدری،راجہ وقاص،صدر نارتھ ویسٹ منور خان نیازی،شہناز صدیق،عالیہ،نائب صدر نارتھ ویسٹ چوہدری عمران نے نظامت کے فرائض سر انجام دیئے،چوہدری نواز،طاہر چوہدری کے علاوہ برطانیہ کی کاروباری شخصیت رانا عبدالستار نے بھی خصوصی شرکت کی،میزبان چوہدری وسیم نے تمام حاضرین کا دلی شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں میزبانی کا شرف بخشا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر