مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
وزیرِ اعظم اور آرمی چیف کی سعودی فرمانروا اور ولی عہد سے ملاقاتیں
ریاض: وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی شاہ سلمان اور ولی عہد سے ملاقاتیں، خطے میں امن کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی، انسداد دہشت گردی کیلئے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، سعودی قیادت کی گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے پاکستانی وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں وزیرِ اعظم، آرمی چیف، وزیرِ خارجہ اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک ہوئے۔ ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے خطے میں امن و استحکام کیلئے سعودی قیادت کی کوششوں کو سراہا اور مسلمان ملکوں کیلئے مشترکہ پلیٹ فارم قائم کرنے کی بھی تعریف کی۔ سعودی فرمانروا نے دہشتگردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کیلئے پاکستانی کوششوں کو سراہا۔وزیرِ اعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے اقتصادی اصلاحات کے منصوبے ویژن 2030ء کو سراہا۔ شاہد خاقان عباسی نے برادر اسلامی ملک کو ہدف کے حصول کیلئے تکنیکی اور انسانی وسائل کی فراہمی کی پیشکش کی۔ جواں سال ولی عہد نے زور دیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید فروغ کی گنجائش ہے۔ معیشت، تجارت، سرمایہ کاری اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔