مقبول خبریں
انتخابات کے بعد ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے اتحاد نہیں ہو سکتا: چیئرمین تحریک انصاف
مسئلہ کشمیرتسلیم شدہ بین الاقوامی کیس ، جسے حل کروانا اقوام متحدہ کی ذمہ داری :راجہ فارو ق حیدر
مسئلہ کشمیر پر سیاستدانوں سے حمایت کیلئے جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کی سرگرمیوں میں تیزی
میاں محمد نوازشریف اور مریم نواز کی 7 دن کیلئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد
مقبوضہ کشمیر میں ایک اور نوجوان جعلی مقابلے میں شہید: جگہ جگہ مظاہرے
پیپلزپارٹی نوٹنگھم کے سابق صدر چوہدری علی شان پی پی پی برطانیہ کے نائب صدر منتخب
سلائو کی میئر عشرت شاہ کا لاہور میں اوور سیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے دفاتر کا دورہ
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کا ہنگامی آزادی ریاست جموں و کشمیر پلان
خواب جھلستے جاتے ہیں اک معصوم سی لڑکی کے
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی کی لاش برآمد، کپواڑہ اورپلوامہ میں بڑاکریک ڈاؤن
سرینگر:مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں سے ایک بھارتی فوجی کی لاش برآمد ہوئی۔ کشمیر میڈیاسروس بھارتی فوجی کوعلاقہ سینسن میں نامعلوم اغو انے کر لیا تھا،گزشتہ روز اسکی لاش وتھ مولہ کے علاقہ سے ملی۔ادھرغاصب فوج نے کپواڑہ اورپلوامہ کے اضلاع میں محاصرے اورتلاشی کی ایک بڑی کارروائی شروع کردی،اس دوران قابض فوجیوں نے بون، کٹلاری ماور ،چندی گام اور جاگر پورہ اورآستان محلہ کے علاقے سیل کرکے گھرگھرتلاشی لی اورتوڑپھوڑکی جبکہ اہلخانہ کوتشددکانشانہ بھی بنایا۔دریں اثنامشترکہ مزاحمتی قیادت کی کال پرآج بھارتی مظالم کیخلاف مکمل ہڑتال کی جائیگی،تمام دکانیں،بازاراورکاروباری وتجارتی مراکزبندرہیں گے جبکہ بڑے پیمانے پراحتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے ۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے ایک بیان میں انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقہ میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔دوسری جانب کٹھ پتلی انتظامیہ نے آج ہڑتال کے پیش نظر حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کو سرینگر میں انکی رہائش گاہ پر نظر بند کر دیا۔