مقبول خبریں
انتخابات کے بعد ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے اتحاد نہیں ہو سکتا: چیئرمین تحریک انصاف
مسئلہ کشمیرتسلیم شدہ بین الاقوامی کیس ، جسے حل کروانا اقوام متحدہ کی ذمہ داری :راجہ فارو ق حیدر
مسئلہ کشمیر پر سیاستدانوں سے حمایت کیلئے جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کی سرگرمیوں میں تیزی
میرے ساتھ تب تک وفاداری کی جائے جب تک راہِ حق پر ہوں، عمران خان
مقبوضہ کشمیر :پلوامہ کے علاقے میں کانگریس کے سابق رہنماء غلام نبی پٹیل قتل
پیپلزپارٹی نوٹنگھم کے سابق صدر چوہدری علی شان پی پی پی برطانیہ کے نائب صدر منتخب
سلائو کی میئر عشرت شاہ کا لاہور میں اوور سیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے دفاتر کا دورہ
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کا ہنگامی آزادی ریاست جموں و کشمیر پلان
خواب جھلستے جاتے ہیں اک معصوم سی لڑکی کے
پکچرگیلری
Advertisement
صدرریاست آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان کا برطانوی پارلیمنٹ کا دورہ
لندن:پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوںمیں مسئلہ کشمیر کی صورتحال پر برطانوی حکومت سے ممبران پارلیمنٹ نے سوالات اٹھائے۔ ہائوس آف لارڈز میں کشمیری نژاد لارڈ قربان حسین جب کہ ہائوس آف کامنز میں نوٹنگھم سائوتھ کی ممبرپارلیمنٹ للئین گرین ووڈ نے وزیرخارجہ سے سوال کرکے کشمیریوں کی نمائندگی کا حق ادا کیا جب کہ بریڈ فورڈ ویسٹ ے کشمیری نژاد رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے برطانوی پارلیمنٹ میں چوتھی بحث کے لئے درخواست جمع کرا دی صدر آزادکشمیر نے خصوصی طور پر لارڈز کی کی کارروائی میں شامل ہوکر لارڈ قربان حسین اور لارڈ نذیر احمد کو خصوصی طور پر خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس بھی موجود تھے بعدازاں صدر ریاست نے جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کی ایماء پر ہائوس آف لارڈزکے کمیٹی روم میں آل پارٹیز کشمیر گروپ کے عہدیداروں اور دیگر کشمیر دوست ممبرانپارلیمنٹ کوکنٹرول لائن پر مسلسل فائرنگ اور مقبوضہ کشمیر کے تازہ ترین حالات پربریفنگ دی جس کی صدارت وارگنٹن کے ممبر پارلیمنٹمیاں فیصل رشید نے کی اس موقع پر آل پارٹیز کشمیر پارلیمنٹری گروپ کے چیئرمین کرس لیز لے (ایم پیض ، وائس چیئرمین بیرسٹر عمران، ( ایم پی) ، لارڈ قربان سین، شیڈو وزیرخارجہ فیئن ہمٹن (ایم پی) ، ورنن کوکر(ایم پی) ، گراہم جونز (ایم پی) جم میکما لان(ایم پی) ، افضل خان(ایم پی)، یاسمین قریشی (ایم پی) ، ناز شاہ (ایم پی)، محمد یاسین(ایم پی) کے علاوہ پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس، راجہ نجابت حسین(بانی چیئرمین (جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل، راجہ اعجاز محمود ، ڈاکٹر صبور جاوید کے علاوہ صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر کے متعدد سٹاف ممبران بھی شامل تھے صدرآزاد جموںو کشمیر نے برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی سوالات اٹھانے والے اراکین پارلیمنٹ اور کشمیر گروپ کی کاوشوں پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ وہ آج ایک مثبت پیغام لیکر آزاد جموں و کشمیر جارہے ہیں اور اسی پیغام سے مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے کشمیریوں کی حوصلہ افزائی ہوگی کہ برطانوی پارلیمنٹ میںان کے ہمدرد ان کی تکالیف سے آگاہ ہیں اور عالمی سطح پر متحرک کشمیری بھی مقبوضہ کشمیر کے عوامکے ساتھ مل کر سفارتی جدوجہد کر رہے ہیں صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر نے گزشتہ چند ماہ میں آزادکشمیر کا دورہ کرنے والے اراکین پارلیمنٹ کی مسئلہکشمیرپر دلچپسی لینے پر خوشی کا اظہار کیا اور دیگر کشمیر دوست اراکین کو بھی آزادکشمیر کا دورہ کرنے کی دعوت دی جب کہ 14 دسمبر 2017ء کو ہونے والی پارلیمنٹری انکوائری پربھی کشمیرگرو کی تعریف کی اس موقع پر کرس لیز نے کشمیر گروپ کی طرف سے ریاستی عوام اور صدر ریاست کو حق خودارادیت کے حصول اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو بند کروانے کیلئے ہر وقت آواز بلند کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔رپورٹ:عدیل خان