مقبول خبریں
انتخابات کے بعد ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے اتحاد نہیں ہو سکتا: چیئرمین تحریک انصاف
مسئلہ کشمیرتسلیم شدہ بین الاقوامی کیس ، جسے حل کروانا اقوام متحدہ کی ذمہ داری :راجہ فارو ق حیدر
مسئلہ کشمیر پر سیاستدانوں سے حمایت کیلئے جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کی سرگرمیوں میں تیزی
میرے ساتھ تب تک وفاداری کی جائے جب تک راہِ حق پر ہوں، عمران خان
مقبوضہ کشمیر :پلوامہ کے علاقے میں کانگریس کے سابق رہنماء غلام نبی پٹیل قتل
پیپلزپارٹی نوٹنگھم کے سابق صدر چوہدری علی شان پی پی پی برطانیہ کے نائب صدر منتخب
سلائو کی میئر عشرت شاہ کا لاہور میں اوور سیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے دفاتر کا دورہ
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کا ہنگامی آزادی ریاست جموں و کشمیر پلان
خواب جھلستے جاتے ہیں اک معصوم سی لڑکی کے
پکچرگیلری
Advertisement
سید ابن عباس کا برطانیہ کے دورے پر آئے بلوچستان اسمبلی کے وفد کے اعزاز میں استقبالیہ
لندن :پاکستان ہائی کمشنر سید ابن عباس نے برطانیہ کے دورے پر آئے بلوچستان اسمبلی کے وفد کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا جس میں سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ دورانی سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک، مولانا عبدالوصی ، عبدالرحیم وزیر براے تعلیم ، راحت بی بی جمالی لیبر منسٹر ، ڈاکٹر ثنا اسحاق ایم پی اے ، مسز شاہدہ رواف ایم پی اے ، ثمینہ خان ایم پی اے ، اور دیگر اراکین نے شرکت کی سپیکر راحیلہ درانی نے خطاب کرتے ھوئے کہا بلوچستان پاکستان میں دنیا کا خوبصورت ترین صوبہ ھے جہاں معاشی طور پر پاکستان کو مستحکم کرنے کے بہترین مواقع میسر ھیں ترقیاتی منصوبوں کی کامیابیوں کے علاوہ تعلیم کے شعبے میں بھی بلوچستان میں نمایاں طور پر بہتری آرہی ہے پورے پاکستان کی طرح حکومتی سطح پر خاص کر بلوچستان کی خواتین میں تعلیم حاصل کرنے کا رحجان بڑھا ھے پاکستان مخالف اشتہاری مہم کے بارے میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں اس لحاظ سے کوئی واقعہ سننے میں نہیں آیا سپیکر راحیلہ درانی نے کہا کہ پاکستانی افواج نے دھشتگردی کو ملک سے ختم کر کے پاکستان کے تمام صوبوں اور شہروں میں امن و سکون کی فضا کو بحال کیا ہے آج افواج پاکستان پر فخر ھے گوادر میں ترقیاتی کاموں سے پاکستان کی معیشت مستحکم ھوی بھارت سی پیک منصوبے سے خوف زدہ دیکھائی دیتا ھے ھای کمیشنر پاکستان سید ابن عباس نے اپنے خطاب میں کہا کہ بہت خوشی ھےکے بلوچستان اسمبلی کے ذھین اور قابل ممبران سے ملنے کا موقعہ ملا اس موقع پر ڈاکٹر عبدالمالک نے صوبہ بلوچستان میں وزیراعظم پاکستان کی جانب سے 10 ارب روپے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے بتایا کہ اس سے صوبے کے لوگوں کے لئے تعمیر و ترقی اور تعلیم حاصل کرنے میں مدد ملے گی ۔رپورٹ: جہانزیب سیفی