مقبول خبریں
اولڈہم کے مقامی ہوٹل ہال میں باغیچہ سجانے کی تقسیم انعامات کی تقریب
پاکستان اور بھارت میں واقعی برابری کہاں ؟ ایک طرف محبت دوسری طرف نفرت
پاکستانی نژاد پیشہ ورانہ ماہرین اور طلبہ جہاں بھی ہوں اقدار کی پاسداری کریں: نفیس زکریا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
قومی برطانوی انتخابات میں کشمیر دوست امیدواران کو ووٹ دینے بارے آگاہی میٹنگ
سہمے ہوئے لوگوںسے بھی خائف ہے زمانہ
پکچرگیلری
Advertisement
وزیراعلیٰ شہباز شریف سے وفد کے ہمراہ وانگ زیوتاؤ کی ملاقات،مختلف امور پر تبادلہ خیال
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے چین کے قومی کمیشن ترقی و اصلاحات (این ڈی آر سی)کے وائس چیئرمین وانگ زیوتاؤکی قیادت میں وفد نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاک چین مشترکہ تعاون کے اجلاس اور سی پیک لانگ ٹرم پلان پر تبادلہ خیال ہوا اورمنصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے اور باہمی تعاون کے فروغ کیلئے متعدد اقدامات پر غور کیاگیا، شہبازشریف نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ راہداری کے عظیم منصوبے کیلئے حکومت اور پاکستان کے عوام چین کی قیادت کے شکر گزار ہیں ، سی پیک کی منزل خوبصورت ہے اوراس کی تعبیرملنا شروع ہوچکی ہے ۔سی پیک سے معاشی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، چین کی طرف سے نئے ایئرپور ٹ کی تعمیر کا اعلان پاکستان کیلئے ایک اور خوبصورت تحفہ ہے ۔ انہوں نے وفد اور پاکستانی حکام کیساتھ پاک چین مشترکہ تعاون کمیٹی کے ساتویں اجلاس میں طے پانے والے معاہدوں کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ خصوصی اقتصادی زونزکے قیام پرکل سے عملدرآمدشروع کردیاجائے تاکہ جلدازجلدیہ زونزاوراس کیساتھ دیگرمنصوبے پایہ تکمیل کوپہنچیں ۔وزیر اعلٰی پنجاب نے کہا کہ سی پیک کی راہ میں رخنہ ڈالنے والی اندرونی اور بیرونی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔ چینی وفد کا حالیہ دورہ اور لانگ ٹرم پلان کی منظوری بہت بڑا بریک تھرو ہے ۔وزیر اعلیٰ محمد شہبازشریف نے وائس چیئرمین این ڈی آر سی وانگ زیوتاؤ اور وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔وائس چیئرمین این ڈی آر سی نے کہاکہ سی پیک پر تمام تر توجہ مرکوز ہے جس سے حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ انہوں نے سی پیک منصوبے کی ابتداء میں واضح کر دیا تھا کہ پاکستان کی پہلی ، دوسری اور تیسری ترجیح توانائی کے بحران پر قابو پانا ہے اور چین کے تعاون سے توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے اس بحران پر قابو پانے میں بڑی حد تک کامیاب ہو چکے ہیں اور اب لوڈ شیڈنگ برائے نام رہ گئی ہے ۔علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سے گزشتہ روز یہاں پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریونے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا- شہباز شریف نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کابڑا تجارتی پارٹنر ہے ۔