مقبول خبریں
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت کے زیر اہتمام مقامی ریسٹورنٹ میں کشمیری سیمینار کا انعقاد
سانحہ قصور:سمائل ایڈ کے زیر اہتمام افضل خان ایم پی اور ناز شاہ ایم پی کے زیر صدارت تقریب
پاک برٹش انٹر نیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری سرفراز کی جانب سے عشائیہ کی تقریب
پارٹی نے وزیر اعظم بنایا تو تمام منصوبوں کی خود نگرانی کروں گا: شہباز شریف
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ،2زخمی،احتجاج،مظاہرے،انٹر نیٹ بھی معطل
کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوانے کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
برطانیہ کے کسی بھی پہلے ڈپٹی مئیر کا دورہ سپین،شاندار استقبال کیا گیا
نورِعین رخسانہ نور
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اور نوجوان شہید،مظاہرے،جھڑپیں
سرینگر :مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے تازہ کارروائی میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ضلع پلوامہ کے علاقے ترال اور اس سے ملحقہ علاقوں میں دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال، بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے ، جھڑپیں،پتھراو، ہوائی فائرنگ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے بدھ کے روز گجر پٹی زرہامہ کے علاقے میں ایک نوجوان کو شہید کر دیا ۔دوسری جانب بانڈی پورہ اور پلوامہ اضلاع میں لوگوں نے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے ، جبکہ کئی مقامات پرمظا ہرین اور بھارتی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ بھارتی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کی، جس کے جواب میں مظاہرین نے پتھراؤ کیا۔مزید براں مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے پہلی بار اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ پیلٹس سے 782 معصوم شہریوں کی بینائی متاثرہوئی ۔دوسری جانب سرینگر کی ایک عدالت نے سینٹرل جیل کے سپریٹنڈنٹ کو آسیہ اندرابی کو علاج معالجے کی ضروری سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیا ہے ۔