مقبول خبریں
راچڈیل کونسل کے مئیر کونسلر محمد زمان کا جشن آزادی اور مئیر چیریٹی فنڈ ریزنگ تقریب کا انعقاد
پاکستانی ہائی کمیشن لندن میں یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے پھولوں کی نمائش کا انعقاد
نبوت بھی اﷲ کی عطا ہے اور صحابیت بھی، نبوت بھی ختم ہے اور صحابیت بھی: ڈاکٹر خالد محمود
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا قومی اسمبلی کیلئے میانوالی کی نشست رکھنے کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر:ہڑتال،مظاہرے،جھڑپوں میں ایک جوان شہید،پیلٹ لگنے سے5زخمی
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
محبت، عادت یاضرورت
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید تین کشمیری شہید
سرینگر :مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ان نوجوانوں کوضلع میں ہندواڑہ کے علاقے ماگام میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ان پانچ دنوں کے دوران شہدا ء کی تعداد 11ہو گئی۔ ادھر ہزاروں افراد نے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں ایک شہید نوجوان کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ عادل رشید چوپان کو بھارتی فوجیوں نے گزشتہ روز ترال کے علاقے سیر جاگیر میں شہید کردیاتھا ۔ نوجوان کی شہادت پر ترال قصبے اور ملحقہ علاقوں میں مکمل ہڑتال کی گئی ۔ علاقے میں مسلسل دوسرے روز بھی انٹرنیٹ سروس معطل رہی۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارت سے کہاہے کہ وہ جموں وکشمیر کے عوام کا اپنا حق خودارادیت استعمال کرنے کی اجازت دے جس کا وعدہ بھارتی حکمرانوں نے کئی دہائیوں قبل کشمیری عوام سے کیا تھا۔ دوسری جانب بھارت نے کشمیری رہنما ء آغا سید حسن الموسوی کو تہران میں منعقد ہونیوالی کانفرنس میں شرکت سے روک دیا۔ دریں اثنا ئمقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس نے مسرت عالم کی نظربندی کو طول دینے کے لیے 18سال پرانا کیس ڈھونڈ نکالا۔ مسرت عالم پر 36 ویں بار کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کرنے کے لیے 1999 اور 2000ء میں لگائے گئے الزامات کا سہارا لیا گیا۔