مقبول خبریں
صاحبزادہ عا مر جہانگیر کی روہنگیا میں طبیعت خراب، صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل
سانحہ قصور:سمائل ایڈ کے زیر اہتمام افضل خان ایم پی اور ناز شاہ ایم پی کے زیر صدارت تقریب
محسن باری گروپ کو برطانیہ کی تنظیم پر مسلط کر کے بھٹو ازم کو نقصان پہنچا:پی پی پی برطانیہ
پارٹی نے وزیر اعظم بنایا تو تمام منصوبوں کی خود نگرانی کروں گا: شہباز شریف
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ،2زخمی،احتجاج،مظاہرے،انٹر نیٹ بھی معطل
کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوانے کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
برطانیہ کے کسی بھی پہلے ڈپٹی مئیر کا دورہ سپین،شاندار استقبال کیا گیا
نورِعین رخسانہ نور
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان کی سیاسی صورتحال، یورپین یونین جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے : ڈاکٹر سجاد کریم
نیلسن:نارتھ ویسٹ آف انگلینڈ سے یورپین پارلیمنٹ کے ممبر ڈاکٹر سجاد کریم پاکستان کا انتہائی اہم دورہ کرنے کے بعد واپس برطانیہ پہنچ گئے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ اس دوران انہوں نے پاکستان کے حکام بالا سے ملاقاتیں کیں اور برطانیہ کا یورپی یونین سے نکلنے کے بعد پاکستان کے اس پر کیا اثرات مرتب ہوں گے اور کس قسم کا کردار ادا کرنا ہو گا بارے تفصیلی بات چیت کی،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال میں یورپین یونین جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے کیونکہ جمہوری روایات قائم رہنے سے ملک ترقی کی منازل طے کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ بریگزیٹ سے پہلے پاکستان اور آزاد کشمیر کی حکومتوں کو یورپین یونین سے مسئلہ کشمیر بارے اپنا موقف کو واضع کرنے کیلئے دبائو ڈالنا چاہئے تاکہ پتہ چل سکے کہ انکا اس بارے کیا موقف ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت بریگزیٹ کی صورتحال غیر یقینی ہے دوسرا ریفرنڈم بعد از قیاس نہیں اور اگر ایسا ہوا تو ہماری کمیونٹی کو انتہائی ذمہ داری کامظاہرہ کرتے ہوئے بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا اور برطانیہ کو متحد و مضبوط بنانے کیلئے ہماری کمیونٹی کو اپنا کردار ادا کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کرنا چاہئے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر