مقبول خبریں
یورپی پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ہیئرنگ کا فیصلہ
بیسٹ وے گروپ کے سربراہ سرانور پرویز کی جانب سے کمیونٹی رہنمائوں کے اعزاز میں استقبالیہ
نبوت بھی اﷲ کی عطا ہے اور صحابیت بھی، نبوت بھی ختم ہے اور صحابیت بھی: ڈاکٹر خالد محمود
ملک دشمن عناصر دہشتگردی کے ذریعے پاکستان میں الیکشن سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں:عمران خان
مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج نے نوجوان کا سر تن سے جدا کر دیا ،احتجاج،جھڑپیں
شیر خدا نے نبی پاک کی آواز پر لبیک کہہ کر اسلام سے محبت اور وفا کی عمدہ مثال قائم کی
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
مسئلہ کشمیر پرقوم کا نکتہ نظر اور قربانیاں رنگ لا رہی ہیں:جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت
نیا موسم تمہارا منتظر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
پکچرگیلری
Advertisement
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع ہیں،افضال بھٹی
لاہور:کمشنر اوور سیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب افضال بھٹی نے کہا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاروں خصوصاً اوورسیز پاکستانیوں کیلئے صوبہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع موجود ہیں۔او پی سی اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے موثر ادارہ ہونے کے علاوہ صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کی کوششوں کا اہم حصہ بھی ہے۔یہ بات انہوں نے یو کے، پاکستان چیمبر زآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس نے ان سے اوپی سی ہیڈآفس میں ملاقات کی ۔ڈی جی اوپی سی، سید جاوید اقبال بخاری ،ایڈیشنل ڈی جی آغا محمد یوسف اور ڈائریکٹرز اسد نعیم، راجہ زبیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔افضال بھٹی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر سرمایہ کاری کے حوالے سے اوورسیز پاکستانیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جارہی ہے پنجاب حکومت نے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بزنس فرینڈلی پالیسیاں متعارف کروائی ہیں۔وفد کے ارکان نے بعض شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے حکام اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے رابطہ کروانے پر اوپی سی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ وفد کے ارکان میں چوہدری صدیق (صدر) کامران خان(جنرل سیکریڑی)،امجد خان،جہانزیب اینس،طاہرہ بٹ،شفقت خان،زہرہ پرویز ،فیصل خواجہ،ساجد کاشف،افضل ملک اور احسان خان شامل تھے۔