مقبول خبریں
صاحبزادہ عا مر جہانگیر کی روہنگیا میں طبیعت خراب، صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل
سانحہ قصور:سمائل ایڈ کے زیر اہتمام افضل خان ایم پی اور ناز شاہ ایم پی کے زیر صدارت تقریب
محسن باری گروپ کو برطانیہ کی تنظیم پر مسلط کر کے بھٹو ازم کو نقصان پہنچا:پی پی پی برطانیہ
پارٹی نے وزیر اعظم بنایا تو تمام منصوبوں کی خود نگرانی کروں گا: شہباز شریف
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ،2زخمی،احتجاج،مظاہرے،انٹر نیٹ بھی معطل
کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوانے کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
برطانیہ کے کسی بھی پہلے ڈپٹی مئیر کا دورہ سپین،شاندار استقبال کیا گیا
نورِعین رخسانہ نور
پکچرگیلری
Advertisement
ہم ایشیائی ثقافت کو زندہ رکھ کردوسری کمیونٹی تک پہنچا سکتے ہیں: گلو کار محمد شاہد
برنلے:برطانیہ میں آباد پاکستانی نوجوان نسل کو مادری زبان سے روشناس اور اس کی شناخت برقرار رکھنے کیلئے علاقائی موسیقی سب سے موثر اور بہترین ذریعہ ہے ایسا کرنے سے ہم ایشیائی ثقافت کو زندہ رکھ کر اسے دوسری کمیونٹی تک پہنچا سکتے ہیں تاکہ معاشرے کے اندر باہمی یگانگت مذید پروان چڑھ سکے اور پاکستان کی اصل پہچان دنیا تک پہنچ سکے،بحیثیت پاکستانی یہ ہماری اولین ذمہ داری بھی ہے،ان خیالات کا اظہار پاکستان کے مشہور و معروف گلو کار محمد شاہد خان نے برنلے میں منعقدہ ایک موسیقی کے پروگرام سے پہلے میڈیا نمائندگان سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ آ کر جتنی محبت و پذیرائی ہم وطنوں سے ملتی ہے سرمایہ حیات ہے فرطِ جذبات کا اظہار کئے بغیر رہا نہیں جا سکتا،انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں علاقائی زبانوں میں مزید شوز کا انعقاد بھی ضروری ہے،اس موقع پر افتخار خان،محفوظ جان،اورنگ زیب،قیصر خان نے ملے جلے خیالات و جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کی ثقافت اور روایات انتہائی خوبصورت ہے،ہمیں برطانیہ میں پروان چڑھنے والی نئی نوجوان نسل کو ماں بولی کے ساتھ جڑے رہنے اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد کر کے نوجوانوں کو ساتھ لانا بھی چاہئے،انہوں نے کہا کہ جتنی رسیلی اور دل موہ لینے والی ہماری علاقائی موسیقی میں وہ اس بولی کو نہ سمجھنے والوں کے دلوں کے تار چھیڑ دیتی ہے،اس محفل موسیقی میں محمد شاہد خان نے اپنے فن کا مظاہرہ کر کے ہال میں موجود موسیقی کے چاہنے والوں سے خوب داد وصول کی،یاد رہے اس پروگرام کی رونق کو رنگین بنانے کیلئے کمیونٹی کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کر کے علاقائی موسیقی سے والہانہ لگائو کا ثبوت دیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر