مقبول خبریں
انتخابات کے بعد ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے اتحاد نہیں ہو سکتا: چیئرمین تحریک انصاف
مسئلہ کشمیرتسلیم شدہ بین الاقوامی کیس ، جسے حل کروانا اقوام متحدہ کی ذمہ داری :راجہ فارو ق حیدر
مسئلہ کشمیر پر سیاستدانوں سے حمایت کیلئے جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کی سرگرمیوں میں تیزی
میرے ساتھ تب تک وفاداری کی جائے جب تک راہِ حق پر ہوں، عمران خان
مقبوضہ کشمیر :پلوامہ کے علاقے میں کانگریس کے سابق رہنماء غلام نبی پٹیل قتل
پیپلزپارٹی نوٹنگھم کے سابق صدر چوہدری علی شان پی پی پی برطانیہ کے نائب صدر منتخب
سلائو کی میئر عشرت شاہ کا لاہور میں اوور سیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے دفاتر کا دورہ
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کا ہنگامی آزادی ریاست جموں و کشمیر پلان
خواب جھلستے جاتے ہیں اک معصوم سی لڑکی کے
پکچرگیلری
Advertisement
انتخابات کے ذریعے پاکستان پریس کلب برطانیہ کےعہدیداروں کا چنائو احسن اقدام ہے: افضل بٹ
لندن ... اوورسیز ورکنگ جرنلسٹوں کی سب سے بڑی نمایندہ تنظیم پاکستان پریس کلب یوکے کے نویں سالانہ انتخابات مکمل۔ الیکشن کمیشن کے حتمی نتائج کے مطابق ارشد رچیال صدر، چوھدری اکرم عابد سینئر نائب صدر، نوید سجاد چوھدری سیکریٹری جنرل، نائب صدر زاہد نور اور نثار گلشن، جوائنٹ سیکرٹری مسرت اقبال، انفارمیشن سیکریٹری افضل چوہدری، فنانس سیکرٹری کشور عزیز عباسی، جبکہ ایگزیگٹو کونسل کے لئے عدیل خان، شیرازخان، عطاالحق، مونا بیگ، قیصر حمید شیخ اور رجاسب مغل منتخب ہوئے۔ الیکشن کمشنر کے فرائض یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس کے سابق صدر ناہید رندھاوا نے سرانجام دیے جبکہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ نائب صدر پی ایف یو جے خالد کھوکھر اور ممتاز قانون بیرسٹر زیشان میاں اور سابق مشیر حکومت آزاد کشمیر زاہد مغل نے بطور مہمان خصوصی اور مبصر کے انتخابات میں حصہ لیا۔ کامیاب ہونے والے نو منتخب صدر ارشد رچیال نے اس موقع پر اپنے خطاب میں تجدید عہد کیا کہ صحافیوں کی عزت نفس کے تحفط اور آزادی صحافت کے لئے وہ پہلے کی طرح آیندہ بھی آواز آٹھاتے رہیں گے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں صحافیوں کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے انہوں حالیہ دنوں میں صحافیوں پر حملوں کی مثالیں دیتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے حقوق اور جان و مال کے تحفط کے لیے پورے پاکستان کے صحافی اندرون اور بیرون ملک اکٹھے ہیں اور ہم نے فری پریس کے لئے بھرپور جدو جہد کی ہے انہوں نے نومنتخب عہدیداران کو مبارک باد دی اور صدر ارشد رچیال کی تحسین کی ناہید رندھاوا نے کہا کہ پاکستان پریس کلب کے انتخابات کو شفاف منعقد کروانے کے لئے پوری طرح کوشش کی جس کا نتیجہ مثبت نتائج کی صورت میں برامد ہوا انہوں نےکہا کہ پاکستان کا مثبت امیج اُجاگر کرنے کی بھرپور زمہ داری پاکستان کے یوکے میں کام کرنے والے صحافیوں پر عائد ہوتی ہے پاکستان پریس کلب کے بانی اور سابق صدر مبین چوھدری نے کامیاب امیدواروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان تمام صحافیوں اور ممبران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنھوں نے نامساعد حالات کے باوجود اپنی پیشہ ورانہ زمہ داریاں بھی سرانجام دیں اور پاکستان پریس کلب کے ساتھ اپنی وفاداری بھی نبھائی اس موقع پر دیگر کامیاب ہونے والے نے اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کی بقاء استحکام کے لئے جہاں کام کرنے کا اعادہ کیا وہاں مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے لئے برطانیہ اور یورپ میں چلنے والی پرامن تحریک اور جد و جہد کی خبروں کو اجاگر کرنے کا اعادہ کیا اس موقع پر کمیونٹی کے مختلف سیاسی، سماجی شخصیات بھی موجود تھیں. (رپورٹ: مونا بیگ)