مقبول خبریں
اولڈہم کے مقامی ہوٹل ہال میں باغیچہ سجانے کی تقسیم انعامات کی تقریب
پاکستان اور بھارت میں واقعی برابری کہاں ؟ ایک طرف محبت دوسری طرف نفرت
پاکستانی نژاد پیشہ ورانہ ماہرین اور طلبہ جہاں بھی ہوں اقدار کی پاسداری کریں: نفیس زکریا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
قومی برطانوی انتخابات میں کشمیر دوست امیدواران کو ووٹ دینے بارے آگاہی میٹنگ
سہمے ہوئے لوگوںسے بھی خائف ہے زمانہ
پکچرگیلری
Advertisement
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جانبدارانہ تجارت برداشت نہ کرنے کا اعلان
ڈانانگ: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی طاقتوں کو خبردار کر دیا۔ ویتنام کے شہر ڈانانگ میں خطے کی 21 معاشی طاقتوں کا سربراہ اجلاس ہوا۔ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن کانفرنس سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ رکن ممالک کے ساتھ اس وقت تک کام کریں گے جب تک وہ باہمی تجارتی تعلقات میں توازن برقرار رکھیں گے۔ صدر ٹرمپ نے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے کردار پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ آزادانہ تجارت کی وجہ سے امریکی نوکریوں سے محروم ہو رہے ہیں۔چینی صدر شی جن پنگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلوبلائزیشن کو اب نہیں روکا جا سکتا لیکن اسے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ ویتنام کے فنکاروں نے روایتی انداز میں فن کا مظاہرہ کر کے شرکا کو خوب محظوظ کیا۔ ایپک سربراہ اجلاس کے بعد رکن ممالک کے سربراہان کا گروپ فوٹو اور گالا ڈنر بھی ہوا۔