مقبول خبریں
انتخابات کے بعد ن لیگ اور پیپلز پارٹی سے اتحاد نہیں ہو سکتا: چیئرمین تحریک انصاف
مسئلہ کشمیرتسلیم شدہ بین الاقوامی کیس ، جسے حل کروانا اقوام متحدہ کی ذمہ داری :راجہ فارو ق حیدر
مسئلہ کشمیر پر سیاستدانوں سے حمایت کیلئے جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کی سرگرمیوں میں تیزی
میرے ساتھ تب تک وفاداری کی جائے جب تک راہِ حق پر ہوں، عمران خان
مقبوضہ کشمیر :پلوامہ کے علاقے میں کانگریس کے سابق رہنماء غلام نبی پٹیل قتل
پیپلزپارٹی نوٹنگھم کے سابق صدر چوہدری علی شان پی پی پی برطانیہ کے نائب صدر منتخب
سلائو کی میئر عشرت شاہ کا لاہور میں اوور سیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے دفاتر کا دورہ
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کا ہنگامی آزادی ریاست جموں و کشمیر پلان
خواب جھلستے جاتے ہیں اک معصوم سی لڑکی کے
پکچرگیلری
Advertisement
سکاٹ لینڈ میں رائے شماری کی طرح کشمیریوں کو بھی حق خود ارادیت دیا جائے: چوہدری یاسین
نیلسن:مقبوضہ کشمیر میں تقریباً پچانوے فیصد آبادی مسلمانوں کی ہے،بھارت نے وہاں پر آٹھ لاکھ فوجی تعینات کئے ہوئے ہیں جبکہ پورے پاکستان میں6لاکھ فوجی ہیں،مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کو بینائی سے محروم کرنے کے واقعات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور انہیں سیدھی گولیاں ماری جا رہی ہیں،وہاں پر شہادت پانے والوں کو پاکستان کے پرچم میں لپیٹ کر سپرد خاک کیا جاتا ہے جو کشمیریوں کا پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار ہے اور اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ پاکستان کا حصہ بننا چاہتے ہیں،ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کے اپوزیشن لیڈر و سابق سینئر وزیر چوہدری محمد یاسین نے نیلسن ٹائون ہال میں ملک محمد مالک،محمد یونس،محمد زمان،محمد فاروق،عبدالرشید کی جانب سے دیئے گئے ایک ظہرانے کے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیریوں کا وکیل ہے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے بھارت میں سرمایہ کاری کر کے ذاتی مفادات کو تحفظ دیا اور مسئلہ کشمیر کو سرد خانے کی زینت بنا دیا گیا جو کہ انتہائی افسوس ناک تھا،انہوں نے کہا کہ برطانیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کی اخلاقی طور پر مدد کریں اور جس طرح سکاٹ لینڈ کی عوام کو علیحدہ ملک کیلئے رائے شماری کا حق دیا گیا اسی طرح کشمیریوں کو بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روح کے عین مطابق پیدائشی حق خود ارادیت دیا جائے،انہوں نے کہا کہ برطانیہ بھر میں بسنے والے نوجوان کشمیری اس سلسلے میں انتہائی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں کیونکہ آج کل سوشل میڈیا کا دور ہے وہ اسکا موثر طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں ہمیں انہیں مسئلہ کشمیر سے ہم آہنگ کرنا ہو گا،خطہ کشمیر کے حوالہ سے انہوں نے بتایا کہ انکی حکومت میں اپنے حلقہ انتخاب میں کالجز کا جال بچھایا اسی طرح ریاست میں میڈیکل کالجز قائم کئے تاکہ کشمیری طالب علموں کا استحصال نہ ہو اور انہیں ڈاکٹر بننے میں دشواری پیش نہ آئے کیونکہ معاشرے کی تعمیر و ترقی کا دار و مدار تعلیم کے میدان میں انقلاب ہے،نیلسن کونسل کے لیڈر کونسلر محمد اقبال نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ ڈھا رہی ہے،عورتوں کی عصمت دری کی جا رہی ہے،برطانیہ میں بسنے والے کشمیریوں کی اخلاقی اور اولین ذمہ داری ہے کہ وہ ہر طرح کی ممکن مدد کریں،نیلسن کے میئر ڈیوڈ ولی نے شکریہ ادا کیا،محمد اشفاق نے تلاوت کلام پاک کا شرف حاصل کیا،محمد اسلم،محمد ارشد،چوہدری منظور،مدثر شاہ،حاجی عبدالغفور،سالیٹر محمد کلیم،کونسلر اسجد کے علاوہ دیگر سیاسی و سماجی اور کمیونٹی راہنمائوں نے شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر