مقبول خبریں
یورپی پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ہیئرنگ کا فیصلہ
بیسٹ وے گروپ کے سربراہ سرانور پرویز کی جانب سے کمیونٹی رہنمائوں کے اعزاز میں استقبالیہ
نبوت بھی اﷲ کی عطا ہے اور صحابیت بھی، نبوت بھی ختم ہے اور صحابیت بھی: ڈاکٹر خالد محمود
ملک دشمن عناصر دہشتگردی کے ذریعے پاکستان میں الیکشن سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں:عمران خان
مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج نے نوجوان کا سر تن سے جدا کر دیا ،احتجاج،جھڑپیں
شیر خدا نے نبی پاک کی آواز پر لبیک کہہ کر اسلام سے محبت اور وفا کی عمدہ مثال قائم کی
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
مسئلہ کشمیر پرقوم کا نکتہ نظر اور قربانیاں رنگ لا رہی ہیں:جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت
نیا موسم تمہارا منتظر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان کا روشن مستقبل سی پیک منصوبہ دشمن قوتوں کو ہضم نہیں ہورہا: جنرل (ر) عبدالقیوم
لندن مسلم لیگ ن کے سینیٹر جنرل ر عبدالقیوم نے یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس کے سابق صدر ناہید رندھاوا کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں مہمان خصوصی کی حثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ " پاکستان کی سیاست گند زیادہ ہے سیاسی جماعتوں میں جمہوریت نہیں ہے پاکستان میں فرقہ واریت کی لعنت پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے بڑی فالٹ لائن ہے سول ملٹری تعلقات کو خراب کرنے کی ہر وقت سازش ہورہی ہے میڈیا تقسیم ہے میڈیا کی ایک سیکشن حکومت کی حمایت اور ایک سیکشن حکومت مخالف مہم چلا رہی تجزیے تبصروں اور رپورٹنگ میں صیح تصویر قوم کو نہیں دکھائی جارہی ہے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ مغربی ملکوں کو ہضم نہیں ہو رہا ہے چونکہ اس منصوبے کے مکمل ہونے سے پاکستان اگلے پندرہ سالوں میں دنیا کے امیر ممالک میں شمار ہوگا یہ ایک ایسا منصوبہ ہے جس کے تحت ملک میں انرجی کے بحران پر قابو پالیا جائے گا پاکستان نے امریکہ کے کہنے پر دھشت گردی کی جنگ میں جانی اور مالی نقصان اٹھایا ہے امریکہ دنیا کی سپر پاور ہے اس سے ہمارے خوشگوار تعلقات کا قائم ہونا ضروری ہے لیکن امریکہ کو پاکستان کے لئے اپنے رویے پر تبدیلی کرنے کی ضرورت ہے امریکہ کو سول ملٹری قیادت نے ایکساتھ بیٹھ کر ڈو مور کے مطالبے کو رد کردیا ہے پاکستان اس وقت سکیورٹی کے اعتبار سے محفوظ ملک ہے ہماری افواج نے اپنے جوانوں اور آفیسروں کو شہید کروا کر ملک سے ان عناصر کا صفایا کیا ہے جو ملک کا امن تباہ کرنا چاہتے تھے ایک دور میں کراچی دن کو سفر کرنے کے لئے محفوظ نہیں تھا اب ایسا وقت آگیا ہے کہ کراچی کی روشینان بحال ہوئی ہیں انہوں نے پاکستانی تاجروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بیرون ممالک کے سرمایہ کاروں کے لئے جنت ہے جہاں گوادر پورٹ پر سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ اندرون اور بیرون ملک پاکستان کے لئے مسائل ہیں لیکن ہم نے ایک قوم بن کر ان مسائل پر قابو پانا ہے میڈیا زمہ داری کا مظاہرہ کرے افراتفری قوم کے مفاد میں نہیں یہ ملک ہمارا زاتی مفادات اور پارٹی پالیٹکس سے بالا تر ہوکر ملک کے مفاد کو مدِنظر رکھا جائے جنرل عبدالقیوم نے مٰیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ کے صدر میاں نواز شریف ہیں جبکہ اگر وہ صدرات چھوڑ بھی دیتے ہیں تو وہی صدر ہوگا جس کو میاں محمد نوازشریف اس عہدے کے لئے سامنے لائیں گے لارڈ نذیر احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں افغانستان کو شامل کرنا ضروری ہے اس سلسلے میں ان کی ملاقات لندن میں افغانستان کے سفیر سے ملاقات ہوئی ہے اور انہوں نے افغان سفیر کو بتا دیا ہے کہ افغانستان حکومت پاکستان سے مل کر معاملات طے کرے اور باہم عزت و احترام سے رشتے دوبارہ استوار کرے سفیر نے افغانستان صدر سے ملاقات طے کرنے کا وعدہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر میاں نواز شریف کی ترجیحات میں شامل نہیں اس کی بڑی وجہ مودی اور میاں محمد نوازشریف کے درمیان تجارتی تعلقات ہیں انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں چلنے والی بعض پاکستانی چیریٹز کا کام گراونڈ پر نظر نہیں آتا جب وہ بنگلہ دیش روہگیا مسلمانوں کی مدد کے لئے گئے تو انھوں نے دیکھا کہ وہاں پر ایسی چیریٹز کا نام و نشان نہیں تھا انہوں نے کہا لندن میں بعض لوگ بھارت سے پیسے لے کر پاکستان اور کشمیر کاز کے خلاف کام کررہے ہیں اسی طرح چند بلوچی چھ سات پیسے لے پاکستان کے خلاف لندن میں کام کررہے ہیں اس موقع پر واجد شمس الحسن نے بھی خطاب کیا اور کہا سی پیک منصوبے کی اس لیے مخالفت ہورہی ہے کہ اس میں مغربی مفادات نہیں بھارت اس منصوبے کو برباد کرنا چاہتا ہے اس موقع پر تقریب کے میزبان ناہید رندھاوا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل عبدالقیوم خدا ترس شخصیت کے مالک ہیں انھوں نے بحثیت جنرل اور سٹیل ملز کے چیئرمین کی حثیت سے گراں قدر خدمات سرانجام دیں اس موقع پر سلاو کی میئر کونسلر عشرت شاہ، میئر آف بارکنگ عبدالغفور عزیز، یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس کے سابقہ صدور طارق رمضان چوہدری، مظفرچوہدری، سمیع اللہ، ڈاکٹر غلام مرتضےٰ، ورلڈکاپ کے چیئرمین سید قمر رضا، پی ٹی آئی رہنما چوھدری دل پزیر چوہدری افضال، لیبر رہنما قیصر گوندل، شہزادہ حیات، اور دیگر بڑی تعداد میں موجود تھے۔