مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پی ٹی آئی،عمران خان اور بیرسٹرسلطان پرعدم اعتماد،اہم ارکان کان لیگ میں شمولیت کا اعلان
برمنگھم ... مڈلینڈز میں مقیم پاکستان اور کشمیر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے پی ٹی آئی اور عمران خان پر عدم اعتماد کر کے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے سینئر وائس پریذیڈنٹ ناصر بٹ، چئیرمین نوازشریف لورز برطانیہ/وائس پریذیڈنٹ پی ایم ایل ن برطانیہ ملک ریاض اور پریذیڈنٹ یوتھ ونگ پی ایم ایل ن برطانیہ انجم چوھدری کے ساتھ برمنگھم میں ایک اھم ملاقات میں محمد افضال، محمد عتیق، محمد شبیر، محمد رمضان، عرفان قریشی، چوھدری ساجد، چوھدری ماجد، محمد آصف رانا، چوھدری خالد اور دیگر ساتھیوں نے اپنے تمام احباب، پاکستان، کشمیر اور برطانیہ میں مقیم خاندان کی اکثریت کی سپورٹ کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر محمد افضال اور ساتھیوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں اکثریت عمران خان کی سیاست سے نالاں ھو چکی ھے، جبکہ سیاست میں جس جھوٹ بہتان تراشی اور گندگی کی بھرمار کر دی ھے اس پر شرمسار ھیں۔ نئے شامل ھونے والوں نے، ناصر بٹ، ملک ریاض اور انجم چوھدری نے کہا کہ پاکستان تصادم کی سیاست کرنے والوں کا متحمل نہیں ھو سکتا، سیاسی مخالفین کو جھوٹے پروپیگنڈے، مخصوص میڈیا اور پیڈسوشل میڈیا کی ناکام مدد سے بدنام کر کے ملک پر اور قوم کے دلوں پر حکمرانی نہی مل سکتی ھے۔ مقررین نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف اور میاں شہبازشریف کو سیاسی اور اخلاقی طور پر پاکستان کے سب سے بہترین لیڈر مان کر ھم پاکستان کی فلاح، اصلاح اور خوشحالی کے خواھشمند ھیں۔اس موقع پر ثاقب برجیس طاھر اور راجہ امجد بھی خصوصی طور پر موجود تھے ۔ ناصر بٹ، ملک ریاض، انجم چوھدری اور ثاقب برجیس نے پی ٹی آئی جیسی تصادم پسند پارٹی اور پاکستان کی نوجوان نسل و موجودہ سیاست کو پراگندہ کرنے والے عمران خان سے تائب ہوکر پاکستان مسلم لیگ ن میں شامل ھونے والے تمام احباب کو خوش آمدید کہا اور مل کر ملک و قوم اور پارٹی کی خدمت کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر خصوصی طور پر بیگم کلثوم نواز شریف کی مکمل صحت یابی اور پاکستان کے شاندار مستقبل کے لئے دعا بھی کی گئی۔