مقبول خبریں
جموں وکشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریبات منعقد کریگی
برطانیہ میں اپنی صلاحیتیں منوانے کے جتنے مواقع ہیں کسی اور ملک میں نہیں: رحمان چشتی و دیگر
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کا قیام، ٹرنک والا فیملی کو خراج تحسین
وزارتِ عظمیٰ کے بعد نواز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے بھی فارغ
بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال، تعلیمی ادارے بند
کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوانے کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد
اوورسیز پاکستانیز ویلفیر کونسل کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر پر کار ریلی کا انعقاد
راجہ نجابت اور ان کی ٹیم کامسئلہ کشمیرپر متحرک کردار قابل ستائش ہے: سٹوورٹ اینڈریو
عمران خان مارگریٹ اور میں
پکچرگیلری
Advertisement
ہر ادارہ اپنے دائرے میں کام کرے تو ملک ترقی کرے گا: وزیر داخلہ
ننکانہ صاحب: احسن اقبال شہید کیپٹن حسنین کے گھر پہنچے اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دُعا کی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے افسران اور جوان کسی خطرے سے نہیں گھبراتے، شہید کیپٹن حسنین ایف سی کے بہادر افسر تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کے جذبوں کو کوئی شکست نہیں دے سکتا، دہشتگردوں کو مکمل طور پر شکست دیں گے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جس قوم میں ایسے بہادر ہوں اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا، ہم نے پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنانا ہے اور اس کیلئے ہم سب دہشتگردی کے خلاف جنگ میں متحد ہیں۔احسن اقبال کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت اور فوج کے درمیان بال برابر بھی فرق نہیں، حکومت فوج کی پشت پر کھڑی ہے اور فوج حکومت کی، قربانی دینے والے ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، جذبے کیساتھ کام کریں گے، سب ایک کشتی کے سوار ہیں، ملک دشمن بداعتمادی پیدا کرنا چاہتے ہیں، مضبوط پاکستان کے لئے اندرونی استحکام کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مضبوط معیشت کی جنگ بھی لڑ رہے ہیں۔