مقبول خبریں
یورپین اسلامک سینٹر کے منتظم اعلیٰ سکالر مولانا محمد اقبال کے والد محترم کی وفات پر اظہار تعزیت
صدرریاست آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان کا برطانوی پارلیمنٹ کا دورہ
پاک برٹش انٹر نیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری سرفراز کی جانب سے عشائیہ کی تقریب
میاں صاحب نظریے کو سمجھتے نہیں، وقت کے ساتھ مؤقف بدلنا نظریہ نہیں ہوتا:بلاول
مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اور نوجوان شہید،مظاہرے،جھڑپیں
لوٹن ٹائون ہال میں ادبی بیٹھک، لارڈ قربان نے صدارت کی معروف شعرا کرام کی شرکت
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
پاکستان کی سیاسی صورتحال، یورپین یونین جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے : ڈاکٹر سجاد کریم
مودی کی سبکی
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کی تذلیل کا گھنائونا کھیل کسی صورت قبول نہیں:چوہدری بشیر رٹوی
مانچسٹر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سکیورٹی اداروں نے انسانیت کی تذلیل کا جو گھنائونا کھیل شروع کیا ہے ہوا ہے کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہوسکتا اور سب سے بڑی ستم ظریفی بین الاقوامی طاقتوں، اقوام متحدہ کا اب تک کا کردار اور انسانی حقوق کا علم بلند کرنیوالی عالمی تنظیموں کا خاموش تماشائی کا قابل مذمت کردار احساس محرومی ، دوہرے معیار، مذہب، رنگ ونسل جیسے تعصبات کو ہوا دیتاہے ایسے میں حکومت پاکستان اور دنیا بھر میں پاکستانی سفارتکاروں کو دنیا بھر میں مقبوضہ کشمیر بارے اصل صورتحال سے آگاہ کرنے کیلئے اپنا کردار ادا موثرطریقے سے ادا کرنا ہوگا ہم اس بارے ہرطرح کا تعاون کرنے کیلئے تیارہیں ۔ ان خیالات کااظہار مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر چوہدری محمد بشیر رٹوی نے پاکستان قونصلیٹ مانچسٹر میں تعینات قونصل جنرل عامر آفتاب قریشی سے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کے موقع پر کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ بھارت کی لابنگ دنیا بھر میں بہت زیادہ مضبوط ہے اور بہت سارے پلیٹ فارم پر وہ اپنا اثرورسوخ استعمال کرکے روک دیتے ہیں اس طرح بین الاقوامی میڈیا، انسانی حقوق کی تنظیموں کو وہاں جانے پر پابندی ہے جوکہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے لیکن اس بارے کوئی خاص اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہمیں ملکر مقابلہ کرنا ہوگا تاکہ بھارت کے مکروہ عزائم سے پردہ چاک کیاجائے ۔ قونصل جنرل عامر آفتاب قریشی نے زور دیکر کہاکہ چونکہ الیکٹرانک ، سوشل میڈیا کا زور ہے۔ نئی نوجوان نسل کو مسئلہ کشمیر بارے آگاہی دنیا وقت کااہم ترین تقاضا ہے تاکہ اس کے ذریعے عالم اقوام تک اپنا پیغام پہنچانے میں آسانی ہو۔ قونصلیٹ اس سلسلے میں اپنی ذمہ داری نبھانے کے لئے مقامی سیاسی، سماجی و دیگر تنظیموں کے نمائندگان کے ساتھ باہمی روابط کو فروغ دیکر اپنا کردار احسن طریقے سے سرانجام دینے کے لئے ہر وقت تیارہے۔ وفد کے دیگر افراد میں راجہ ریاض احمد بڑالوی ، لالہ علی اصغر، شیخ ندیم ، عالیہ ہاشمی تھے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر