مقبول خبریں
یورپین اسلامک سینٹر کے منتظم اعلیٰ سکالر مولانا محمد اقبال کے والد محترم کی وفات پر اظہار تعزیت
صدرریاست آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان کا برطانوی پارلیمنٹ کا دورہ
پاک برٹش انٹر نیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری سرفراز کی جانب سے عشائیہ کی تقریب
میاں صاحب نظریے کو سمجھتے نہیں، وقت کے ساتھ مؤقف بدلنا نظریہ نہیں ہوتا:بلاول
مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اور نوجوان شہید،مظاہرے،جھڑپیں
لوٹن ٹائون ہال میں ادبی بیٹھک، لارڈ قربان نے صدارت کی معروف شعرا کرام کی شرکت
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
پاکستان کی سیاسی صورتحال، یورپین یونین جمہوریت کے ساتھ کھڑی ہے : ڈاکٹر سجاد کریم
مودی کی سبکی
پکچرگیلری
Advertisement
بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون پرتعیش اشیا کی دلدادہ بن گئیں، پیسہ اڑانے لگیں
ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون پرتعیش اشیا کی دلدادہ بن چکی ہیں اور ان کو گاڑیاں کا انتہائی شوق ہے جس پر میاں بیوی خوب پیسے اڑانے لگے ہیں ۔ اب انہوں نے امریکہ میں ایک اور مزراٹی خرید لی ہے جس کے ماڈل کی تعداد انتہائی محدود ہے ۔ سنی لیون کے شوہر ڈینیل نے انہیں ایک سال قبل ایک مزراٹی تحفے میں بھی دی تھی تاہم اب انہوں نے ایک اور مزراٹی خرید لی ہے اور یہ انتہائی طاقتور اور تیز رفتار سے دوڑنے والی گاڑی ہے ۔ امریکہ میں اس گاڑی کی قیمت تقریباً 80 ہزار امریکی ڈالرز ہے جو کہ تقریبا بھارتی 52 لاکھ روپے بنتے ہیں لیکن بھارت میں اس گاڑی کی قیمت 1.1کروڑ سے شروع ہوتی ہے ۔دوسری جانب سنی لیون کے پاس بھارت میں بی ایم ڈبلیو سیریز بھی موجود ہے ۔ سنی لیون نے اپنی نئی گاڑی کے ساتھ تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ۔ دریں اثنا سنی لیون نے اپنی بیٹی کی سالگرہ بھی بہترین طریقے سے منائی اور وہ مختلف تصاویر شیئر کرتی رہیں جن سے ظاہر ہوتا تھا کہ وہ ڈزنی لینڈ بھی گئیں اور مہنگے ہوٹلوں میں بھی اپنے شوہر اور بیٹی کیساتھ کھانا کھایا ۔