مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی پر اربوں روپے کے وسائل نچھاور کئے ہیں :وزیراعلیٰ شہبازشریف
لاہور/ ملتان:وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ملتان میں سپیڈو بس سروس کا افتتاح کر دیا ، وزیراعلیٰ بس میں سوار ہوئے ، پہلے مرحلے میں ملتان میں11 روٹس پر 100 ائیرکنڈیشنڈ بسیں چلائی جائیں گی ، سفر کیلئے ای ٹکٹنگ کا نظام متعارف کرایا گیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں عوام کو سپیڈو بس سروس کے افتتاح پر مبارکباد دیتا ہوں۔عوام صرف 25 روپے میں باوقار طریقے سے سفر کرسکیں گے ، معذور افراد کیلئے بھی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ لاہور کے بعد ملتان کو یہ شرف حاصل ہوا ہے کہ یہاں شاندار بس سروس مہیا کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کے جس سفر کا آغاز مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کیا ہے ، اس کا پہلے کبھی کسی نے سوچا تک نہ تھا۔ جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی پر اربوں روپے کے وسائل نچھاور کئے ہیں۔ پینے کے صاف پانی کے بڑے پروگرام کا آغاز بھی جنوبی پنجاب سے ہی کیا جا رہا ہے ۔ اس سال کے آخر تک ٹھیکے دے دیئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ کوئی ہندسوں کا گورکھ دھندہ نہیں بتا رہا اور نہ ہی کوئی رام کہانی سنا رہا ہوں۔ یہ سب کچھ آپ اپنی آنکھوں سے دیکھ سکتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے شجاع آباد اور ملتان میں ہیپاٹائٹس فلٹر کلینکس کے فی الفور قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہاں یہ منصوبے آئندہ 4 ماہ میں مکمل کر لئے جائیں گے ۔ہم نے لاہور سے جس موٹر بائیکس ایمبولینس سروس کا اجراء کیا ہے ، یہ سروس چند ہفتوں میں ملتان بھی آئے گی ۔وزیراعلیٰ نے ملتان میں سفاری پارک کے منصوبے پر فی الفور کام شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایم ڈی میٹرو بس اتھارٹی کو ہدایت کی کہ ناگ شاہ سے ملتان تک فیڈر بس چلانے کا بھی جائزہ لیا جائے ۔اگلا پڑاؤ لودھراں میں ہے اور یہاں بھی جلد سپیڈو بس چلائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملتان میں نئی یونیورسٹی میں تعلیم و تدریس کا کام جاری ہے ۔ نشتر ہسپتال میں مریضوں کا بہت زیادہ رش ہونے کی بنا پر ملتان میں نشتر ہسپتال 2 بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس منصوبے پر اسی سال کام کا آغاز کر دیا جائے گا۔لاہور میں میٹروبس کا منصوبہ مکمل ہوا تو پی ٹی آئی کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے تھے کہ کیوں عام شہریوں کیلئے شاندار میٹروبس بنائی جارہی ہے ۔ انہوں نے قوم کے قیمتی 7ماہ ضائع کر کے ملک کا نظام دھرم بھر م کیا اورقومی معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچایا۔میں پشاور کے غیور بہن بھائیوں سے کہتا ہوں کہ اگر کے پی کے میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت ہوتی تو 11ماہ میں پشاور میں بھی میٹروبس کا منصوبہ لگا دیتے ۔وزیر اعلٰی نے بعد ازاں ملتان کڈنی ہسپتال کا دورہ کرنا تھا تا ہم انہوں نے اچانک یہ دورہ منسوخ کیا اور غیر اعلانیہ طور پر بغیر پروٹوکول گورنمنٹ رجب طیب اردوان ہسپتال مظفر گڑھ پہنچ گئے ۔ ہسپتال کے توسیعی منصوبے کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور بعد میں ہسپتال میں مریضوں کی عیادت کی اور انہیں فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولتوں کا معائنہ کیا ۔