مقبول خبریں
یو کے اسلامک مشن یوتھ ونگ لیڈز کی طرف سے عید ملن پارٹی :مسلم و نو مسلم کمیونٹیز کی شرکت
پیغام پاکستان فتویٰ دہشت گردی کیخلاف متفقہ قومی بیانیہ کا کردار ادا کرسکتا ہے: قاری صداقت علی
پیٹر برا کے سابق لارڈ میئر محمد ایوب کا پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی کروڑوں روپے کے اثاثوں کے مالک
محبوبہ مفتی کی حکومت ختم، صدر رام ناتھ کووند نے گورنر راج نافذ کر دیا
شیر خدا نے نبی پاک کی آواز پر لبیک کہہ کر اسلام سے محبت اور وفا کی عمدہ مثال قائم کی
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت کا نو منتخب کونسلروں میڈیا نمائندگان کے اعزاز میں افطار ڈنر
دشمنوں کے درمیان ایک کتاب
پکچرگیلری
Advertisement
بیرسٹر سلطان محمود نے کشمیر کی آزادی تک چین سے نہ بیٹھنے کا تہیہ کیا ہوا ہے: چوہدری محمد سردار
اولڈہم:کشمیری قوم کے حقیقی ترجمان اور بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو موثر انداز سے اجاگر کرنے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ہمارے قائد سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر صدر تحریک انصاف بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے تحریک آزاد کشمیر کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے چین سے نہ بیٹھنے کا تہیہ کیا ہوا ہے اسی ارادے کو لیکر وہ دنیا بھر میں ملین مارچ مظاہروں میں کشمیری کمیونٹی کو جمع کر کے عالم اقوام اور اقوام متحدہ کو باور کروا رہے ہیں کہ کشمیری قوم کو انکا پیدائشی حق خود ارادیت دیئے گئے جنوبی ایشیا میں امن دیوانے کا خواب ہے،ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن حاجی چوہدری محمد سردار نے میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک بیان کے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ ستائیس اکتوبر2017کو جرمنی کے شہر برلن میں قائد کشمیر کی قیادت میں کشمیری تاریخی مظاہرہ کریں گے اور ہم برطانیہ بھر میں بسنے والے بحیثیت کشمیری اس ملی فریضہ اور قائد کے حکم کو پایہ تکمیل پہنچانیکیلئے ہر صورت شرکت کریں گے اس سلسلے میں مختلف شہروں سے تمام مکتبہ فکرکے لوگوں سے رابطہ مہم کا آغاز کر دیا ہے،انہوں نے کہا کہ بھارتی سرکار کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں اور خواب غفلت سے جاگ کر حقیقت کی دنیا میں آنا چاہئے کیونکہ یہ بات طے ہے کہ جبر،ظلم و ستم اور انسانیت سوز مظالم ڈھانے سے اب تحریک آزادی کشمیر کو کچلا نہیں جا سکتا،کشمیری آزادی کی منزل پائے بغیر کبھی چین سے نہیں بیٹھیں گے اور اس کی خاطر مزید جانی قربانیاں دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے،کشمیریوں کو جرمنی میں ہونے والے ملین مارچ میں بھرپور طریقے سے شرکت کی دعوت عام ہے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر