مقبول خبریں
یو کے اسلامک مشن یوتھ ونگ لیڈز کی طرف سے عید ملن پارٹی :مسلم و نو مسلم کمیونٹیز کی شرکت
پیغام پاکستان فتویٰ دہشت گردی کیخلاف متفقہ قومی بیانیہ کا کردار ادا کرسکتا ہے: قاری صداقت علی
پیٹر برا کے سابق لارڈ میئر محمد ایوب کا پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی کروڑوں روپے کے اثاثوں کے مالک
محبوبہ مفتی کی حکومت ختم، صدر رام ناتھ کووند نے گورنر راج نافذ کر دیا
شیر خدا نے نبی پاک کی آواز پر لبیک کہہ کر اسلام سے محبت اور وفا کی عمدہ مثال قائم کی
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت کا نو منتخب کونسلروں میڈیا نمائندگان کے اعزاز میں افطار ڈنر
دشمنوں کے درمیان ایک کتاب
پکچرگیلری
Advertisement
کمیونٹی کے نمائندگان تمام مسائل بارے قونصلیٹ کو آگاہ کریں:عامر آفتاب قریشی
مانچسٹر:بیرون ممالک خصوصاً برطانیہ کے علاقہ گریٹر مانچسٹر میں بسنے والے پاکستانیوں اور کشمیری کمیونٹی کی خدمت کیلئے پاکستان قونصلیٹ مانچسٹر کے دروازے ہنگامی صورتحال میں دفتری اوقات کے علاوہ بھی کھلے ہوئے ہیں اسی جذبہ اور خدمت کو لیکر پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانے اور عہدے کے ساتھ انصاف کروں گا،ان خیالات کا اظہار پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر کے قونصل جنرل عامر آفتاب قریشی نے گریٹر مانچسٹر پاکستانی ایسوسی ایشن کے ایک نمائندہ وفد سے آفس میں ملاقات کے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کی کمیونٹی کا رویہ دوستانہ اور ملنسار ہے ہماری یہ توقعات ہیں کہ کمیونٹی کے نمائندگان تمام مسائل بارے قونصلیٹ کو آگاہ کریں انہیں ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا اس کیلئے باہمی تعاون اور کھلے دل کے ساتھ اپنے تحفظات کا ایک دوسرے سے اظہار کرنا ہو گا،انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی اصل تصویر کو بیرون ممالک اجاگر کرنے بارے آپ تمام لوگ سفیر ہیں مادر وطن کی عالمی سطح پر پذیرائی کے لئے آپکا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے،اس موقع پر سالیٹر محمد شعیب تاج نے یقین دہانی کروائی کہ کمیونٹی کے مسائل و دیگر امور قونصل جنرل کے ساتھ مل کر حل کرنے میں کردار ادا کریں گے،ہارون کھٹانہ نے کہا کہ ہمارے زیادہ تر مسائل پاسپورٹ،نیکوٹ کارڈ وغیرہ کے ہیں امید ہے نئے قونصل جنرل عامر آفتاب قریشی کمیونٹی کے مسائل کو حل کرنے کیلئے جانفشانی سے کام کریں گے،اس موقع پر کونسلر باسط شیخ،الحاج محمد عارف،ملک محمد طارق نواب و دیگر افراد بھی موجود تھے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر