مقبول خبریں
پاکستانی و کشمیری برطانوی شہریوں کا تمام شعبہ جات میں نمایاں مقام باعث فخر ہے:افضل خان
عمران خان خود اپنی پارٹی کیلئے باعثِ شرمندگی ہے : ڈاکٹر اشرف ،ملک ریاض،شاکرقریشی
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کا قیام، ٹرنک والا فیملی کو خراج تحسین
وزارتِ عظمیٰ کے بعد نواز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے بھی فارغ
بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال، تعلیمی ادارے بند
کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوانے کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد
اوورسیز پاکستانیز ویلفیر کونسل کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر پر کار ریلی کا انعقاد
راجہ نجابت اور ان کی ٹیم کامسئلہ کشمیرپر متحرک کردار قابل ستائش ہے: سٹوورٹ اینڈریو
عمران خان مارگریٹ اور میں
پکچرگیلری
Advertisement
اوورسیز پاکستانیوں کو ریلیف کی فراہمی کیلئے آئوٹ آف باکس پالیسی پر عمل پیرا ہیں: افضال بھٹی
لاہور: کمشنر اوورسیزپاکستانیزکمیشن( او پی سی ) پنجاب افضال بھٹی نے کہا ہے کہ سمندر پار مقیم ہم وطنوں کے مسائل کے حل کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کا کردار خصوصی اہمیت کاحامل ہے ۔ فیلڈ افسران اوور سیز پاکستانیوںکو ریلیف کی فراہمی کے لئے روائتی کی بجائے آئو ٹ آف باکس پالیسی پر عمل پیرا ہوں، وہ اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے حل کے حوالے سے کمشنر گوجر انوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف کے ساتھ ایک جائزہ اجلا س کے شرکاء سے خطاب کر رہے تھے۔افضال بھٹی نے کہا کہ سول اور پولیس حکام کی محنت اور مربوط کوششوں سے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کا جلداز جلد حل ممکن ہے۔افضال بھٹی نے ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹیوںکے ماہانہ 2 ۔ اجلاسوں کا انعقاد یقینی بنایا جائے تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے جلد از جلد حل کو یقینی بنایا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ ڈویژن میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کی شرح حوصلہ افزاء ہے جو فیلڈ افسران کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اس موقع پر اوورسیز پاکستانیوں کی متعدد شکایات کا تفصیلی جائزہ بھی لیاگیا اور کمشنر او پی سی اور کمشنر گوجر انوالہ ڈویژن نے ان کے جلد حل کیلئے مو قع پر ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ کمشنر گوجر انوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف نے فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ اوورسیز پاکستانیوں کی زیر التواء شکایات کے فوری حل کے لئے بھر پور اور عملی کوششوں کو یقینی بنایا جائے اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے ازالے کیلئے مربوط پالیسی پر عمل درآمد کیاجائے۔ آر پی او گوجر انوالہ ریجن سلطان اعظم تیموری ‘ ایڈیشنل ڈی جی ‘ او پی سی ‘ ڈی آئی جی آغا محمد یوسف‘ ڈائر یکٹر ریونیو عشرت اللہ نیازی بھی اجلاس میں شریک تھے۔