مقبول خبریں
او پی ایف بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بیرسٹر امجد کا صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ
ہم دھرنوں کے باوجود عوام کی توقعات پر پورا اترے ہیں:میاں نواز شریف
پاک برٹش انٹر نیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری سرفراز کی جانب سے عشائیہ کی تقریب
چین کی لائٹ انجینئرنگ صنعتوں کی منتقلی سے ڈھائی کروڑ ملازمتیں پیدا ہونگی:وزیر داخلہ
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج نے کشمیریوں پر زندگی تنگ کر دی،مزید 3بے گناہ شہید
لوٹن ٹائون ہال میں ادبی بیٹھک، لارڈ قربان نے صدارت کی معروف شعرا کرام کی شرکت
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
صدر نارتھ زون ضمیر احمد کی زیرصدارت نیل مسجد (یوکے آئی ایم) میں نورانی محفل کا انعقاد
مودی کی سبکی
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ میں پاکستان کے معرض وجود آنے کے بعد70سالہ جشن آزادی کی تقریبات
سٹوک آن ٹرنٹ:آج ہم برطانیہ بھر میں پاکستان کے معرض وجود آنے کے بعد70سالہ جشن آزادی کی تقریبات کا انعقاد کر رہے ہیں اس کا بنیادی مقصد نوجوان نسل کو یہ باور کروانا ہے کہ قائد اعظمؒ نے جب علیحدہ ملک کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو ایک اسلامی ریاست میں رہنا ہے تو اس پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہمارے بزرگوں،نوجوان،عورتوں اور بچوں نے لا تعداد جانوں کے نذرانے پیش کئے اور ان کی عظیم قربانیوں کی بدولت آزادی ملی،اس کی جتنی بھی قدر کی جائے کم ہے،پاکستان کے وجود کو کچھ دشمن طاقتوں نے دلی طور پر تسلیم نہ کیا اور اب تک پاکستان کو غیر استحکام تا قیامت قائم رہنے کیلئے بنا تھا ان تقریبات کا مقصد برطانیہ میں بسنے والی نوجوان نسل کو مادر وطن کی مٹی سے لگائو کا رشتہ قائم اور مضبوط رکھنے کیلئے تاریخی حقائق سے آگاہی ہے،ان خیالات کا اظہار سماجی و کمیونٹی کی انتہائی متحرک خواتین سمیرہ مغل اور شائستہ رزاق نے پاکستانی کمیونٹی سنٹر سٹوک آن ٹرنٹ میں میرپور ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ستر ہویں یوم آزادی کے سلسلہ میں رکھی گئی ایک تقریب کے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان بے شمار مسائل کا شکار ہے ہم بیرون ممالک بسنے والے ہمیشہ ملک و قوم کی طرح سے خدفمت کرنے کیلئے تیار ہیں اور یہی تعلیمات نوجوان کو دے رہے ہیں،کونسلر ماجد خان نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان نے جانی و مالی طور پر نقصان اٹھایا ہے عالمی سطح پر اس کی پذیرائی ہونی چاہئے کیونکہ دنیا کے امن کو محفوظ بنانے کیلئے ایسا کیا گیا،راجہ قدرت اللہ نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ پڑھنے اور نوجوان نسل تک پہنچانے کیلئے سخت محنت کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان کے قیام کی حقیقت جانی جا سکے،نظامت کے فرائض صائمہ خان نے سر انجام دیئے،بچوں نے قومی ترانہ اور ملی نغمے پیش کئے اور میوزک کا پروگرام بھی پیش کیا گیا،اسلامک سنٹر کے چیئرمین محمد سلیم،نور وحید،نغمہ رزاق،بشارت علی کے علاوہ دیگر نے بھی شرکت کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر