مقبول خبریں
یو کے اسلامک مشن یوتھ ونگ لیڈز کی طرف سے عید ملن پارٹی :مسلم و نو مسلم کمیونٹیز کی شرکت
پیغام پاکستان فتویٰ دہشت گردی کیخلاف متفقہ قومی بیانیہ کا کردار ادا کرسکتا ہے: قاری صداقت علی
پیٹر برا کے سابق لارڈ میئر محمد ایوب کا پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی کروڑوں روپے کے اثاثوں کے مالک
محبوبہ مفتی کی حکومت ختم، صدر رام ناتھ کووند نے گورنر راج نافذ کر دیا
شیر خدا نے نبی پاک کی آواز پر لبیک کہہ کر اسلام سے محبت اور وفا کی عمدہ مثال قائم کی
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت کا نو منتخب کونسلروں میڈیا نمائندگان کے اعزاز میں افطار ڈنر
دشمنوں کے درمیان ایک کتاب
پکچرگیلری
Advertisement
نا اہل شخص کا پارٹی صدر بننا اوورسیزپاکستانیوں کے منہ پر طمانچہ ہے:سید عبدالباسط شاہ مشوانی
اولڈہم:پاکستان کے جمہوری نظام کو کم عقل سیاسی طور پر نا پختہ سیاست کو خاندانی جاگیر بنانے والے افراد نے بین الاقوامی سطح پر مادر وطن کے وقار کو مذاق بنا کر رکھ دیا ہے،ستم ظریفی کا یہ عالم ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف جب پانامہ کیس اور پھر بحیثیت عوامی نمائندہ جھوٹ بول کر اپنے آقامہ کو الیکشن لڑتے وقت ظاہر نہ کیا اور عدالت عظمیٰ نے قانون کے عین مطابق نہ کہ نظریہ ضرورت کے تحت نا اہل قرار دے دیا تو موصوف جاہل اور خوش آمدیوں کی فوج ظفر موج لیکر ملک کے تمام اداروں پر برس پڑے یہ دوغلے پن کی انتہا ہے کہ جب فیصلہ حق میں ہو تو شاباش خلاف ہو تو احتجاج؟آخر کب تک پاکستانی قوم ان مفاد پرست لٹیروں کے آگے ناچتی رہے گی تب تک ملک میں انقلاب اور تبدیلی نہی آ سکتی جب تک عوام بلا تفریق و سیاسی وابستگی تمام مفاد پرستوں اور لوٹ مار کرنے والوں کا احتساب نہیں کرتی،پچھلے دنوں صرف ایک شخص میاں نواز شریف اپنی انا اور ضد کی وجہ سے تمام حدیں پار کرتے ہوئے جماعت اور پارلیمانی پارٹی ایکٹ میں ترمیم کروا کے نا اہل ہوتے ہوئے پارٹی کا دوبارہ صدر بن گیا یہ پاکستانی قوم اور ہم بیرون ممالک بسنے والوں کے منہ پر طمانچہ اور افسوس کا مقام ہے تاکہ خوشی کے شادیانے بجائے جائیں،ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف برطانیہ کے جنرل سیکرٹری سید عبدالباسط شاہ مشوانی نے میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے مزید کہا کہ ان لوگوں نے ملکی وسائل کو ذاتی جاگیر بنا رکھی ہے اور بادشاہت کا نظام رائج کرنا چاہتے ہیں انکا سب کچھ باہر ہے صرف مادر وطن کی غریب عوام کو انہوں نے بے وقوف بنایا ہوا ہے لیکن ایک بات طے ہے ان کے دن گنے جا چکے ہیں مستقبل کی سیاست میں پورے خاندان کا کوئی کردار نہیں ہو گا اس کے بعد پاکستان صحیح معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا اور بین الاقوامی سطح پر اس وقار و عزت میں اضافہ ہو گا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر