مقبول خبریں
او پی ایف بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بیرسٹر امجد کا صحافیوں کے اعزاز میں عشائیہ
ہم دھرنوں کے باوجود عوام کی توقعات پر پورا اترے ہیں:میاں نواز شریف
پاک برٹش انٹر نیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری سرفراز کی جانب سے عشائیہ کی تقریب
چین کی لائٹ انجینئرنگ صنعتوں کی منتقلی سے ڈھائی کروڑ ملازمتیں پیدا ہونگی:وزیر داخلہ
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوج نے کشمیریوں پر زندگی تنگ کر دی،مزید 3بے گناہ شہید
لوٹن ٹائون ہال میں ادبی بیٹھک، لارڈ قربان نے صدارت کی معروف شعرا کرام کی شرکت
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
صدر نارتھ زون ضمیر احمد کی زیرصدارت نیل مسجد (یوکے آئی ایم) میں نورانی محفل کا انعقاد
مودی کی سبکی
پکچرگیلری
Advertisement
اوورسیز پاکستانیوں کی زمینوں پر زبردستی قبضہ کرنے والے مافیا کو ختم کرنا ہو گا:فیصل رشید
راچڈیل:برطانیہ کی وارینگٹن کونسل کی125سالہ تاریخ میں 2016میں پہلے ایشیائی میئر بننے کا اعزاز اور پھر2017میں برطانوی پارلیمنٹ کے وسط مدتی عام انتخابات میں وارینگٹن سائوتھ کے حلقہ سے ٹوری پارٹی کے وزیر کو شکست دیکر لیبر پارٹی کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے انتہائی متحرک رکن پارلیمنٹ فیصل رشید کو اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن بورڈ آف گورنرز کے ڈائریکٹر بیرسٹر امجد ملک نے اپنے چیمبر راچڈیل میں مدعو کر کے خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں ممبر پارلیمنٹ اور اورسیز پاکستانیز ایڈوائزری کونسل کا رکن منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی،اس موقع پر ممبر پارلیمنٹ فیصل رشید نے کہا کہOPFکا ادارہ فعال کردار ادا کر رہا ہے بیرون ممالک بسنے والوں کی زمینوں پر زبردستی قبضہ کرنے والے مافیا کو ختم کرنا ہو گا اس کیلئے پاکستان کے عدالتی نظام میں بہتری لانے کی اشد ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف نے ذاتی دلچسپی لے کر اوورسیز پنجاب کمیشن کا جو قیام عمل میں لایا ہے اس سے بیرون ممالک بسنے والے پاکستانیوں کو پنجاب کے36اضلاع میں فائدہ ہو رہا ہے اور لوگوں کے مسائل حل ہو رہے ہیں،انکا حالیہ دورہ لاہور اور فیصل آباد انتہائی مفید رہا اور انہوں نے خود اسکا فائدہ دیکھا ہے،انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک بسنے والے پاکستانیوں کو دوہری شہریت کے حامل ہونے کی وجہ سے ووٹ کا حق اور پاکستان کی پارلیمنٹ میں نمائندگی دی جائے یہ ہمارا حق ہے کیونکہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنے میں بیرون ممالک بسنے والوں کا کردار بنیادی حیثیت کا درجہ رکھتا ہے انہوں نے OPFبورڈ آف گورنرز کے ڈائریکٹر بیرسٹر امجد ملک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ کمیونٹی کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے مزید اقدامات اٹھائیں گے اور اس سلسلے میں وہ ذاتی طور پر معاونت کیلئے تیار ہیں اس موقع پر بیرسٹر امجد ملک نے کہا کہ انکی کوشش ہے کہ ایڈوائزری کونسل میں تجربہ کار افراد کو شامل کیا جائے جو کمیونٹی کے ساتھ قریبی روابط رکھے ہوئے ہوں تاکہ لوگوں کے مسائل سے بخوبی آگاہی ہو سکے انہوں نے او پی ایف کی اب تک کی کارکردگی رپورٹ بھی فیصل رشید کو پیش کی،کونسلر عاصم رشید نےOPF کو فعال بنانے میں بیرسٹر امجد ملک کی کاوشوں کو سراہاتے ہوئے انکے شانہ بشانہ کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا،ممبر پارلیمنٹ فیصل رشید کو ایڈوائزری کونسل بزرگ راہنما میاں رشید بھی موجود تھے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر