مقبول خبریں
مانچسٹر کرائون ہال میں سالانہ عرس بابا فرید گنج بخش پاک پتن شریف کے سلسلہ میں محفل کا انعقاد
اوورسیز پاکستانی کا ایک کروڑ روپے مالیت کا مکان ناجائز قبضہ سے چھڑالیاگیا
ڈاکٹر افضل جاوید ورلڈ سائیکائیٹرک ایسوسی ایشن (WAP) کے صدر منتخب
ہر ادارہ اپنے دائرے میں کام کرے تو ملک ترقی کرے گا: وزیر داخلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبرکیخلاف مکمل ہڑتال، زبردست احتجاجی مظاہرے
لوٹن ٹائون ہال میں ادبی بیٹھک، لارڈ قربان نے صدارت کی معروف شعرا کرام کی شرکت
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
پاکستانی کمیونٹی سنٹر مانچسٹر میں کبوتر پروری کا سالانہ کنونشن، تقسیم انعامات کی تقریب
مودی کی سبکی
پکچرگیلری
Advertisement
راچڈیل میں کبابش پیری پیری ریسٹورنٹ اینڈ ٹیک اوے کی برانچ کی افتتاحی تقریب
راچڈیل:برطانیہ بھر میں پچھلے پچیس سے تیس سالوں کے دوران ایشائی خصوصاً پاکستانی کھانوں کی مانگ میں بتدریج بے پناہ اضافہ ہوا ہے اس کی سب سے بڑی وجہ اس کاروبار سے منسلک حضرات نے نت نئے اور لذیذ کھانوں کو ایشیائی اور انگریز گاہکوں تک پہنچایا اور اسکا اعلیٰ معیار کھانوں کی مانگ میں اضافے کا باعث بنا کاروباری حضرات کی ذاتی دلچسپی اور کھانے کے معیار پر کڑی نظر رکھنا اور گاہکوں سے وقت کے ساتھ ساتھ انکی رائے لیتے رہنا اس انڈسٹری کی کامیابی کا باعث ہے،ان ملے جلے خیالات کا اظہار ممبرز برطانوی پارلیمنٹ افضل خان،فیصل رشید اور اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن بورڈ آف گورنرز کے ڈائریکٹر بیرسٹر امجد ملک نے راچڈیل میں کبابش پیری پیری ریسٹورنٹ اینڈ ٹیک اوے کی برانچ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کیا،انہوں نے مزید کہا کہ کبابش پیری پیری کے مالک وسیم چوہدری انتہائی محنتی،نیک نیت اورصاف گو شخصیت کے حامل ہیں انکی یہی خوبیاں کامیابی کا باعث ہیں کیونکہ انہوں نے کھانے کے اعلیٰ معیار پر کبھی سمجھوتا نہیں کیا اور ہمیشہ گاہکوں کی ترجیحات کے مطابق اس کاروبار کو چلایا ہے ہم توقع کرتے ہیں کہ ان کی یہ برانچ بھی اتنی ہی کامیاب ہو گی جتنی کہ مانچسٹر میں ہے ہم انکے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمیشہ ثابت قدمی سے کاروبار کے ساتھ ساتھ انسانیت کی خدمت کے جذبہ کو بھی ملحوظ خاطر رکھے گے،اس موقع پر وسیم چوہدری نے کہا کہ وہ راچڈیل و گرد و نواح کی عوام کے خدمت کیلئے ہمہ وقت حاضر ہیں اگر کوئی بھی شکایت ہو تو وہ بلا جھجک ان سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں،میں تمام مہمانان گرامی کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے آج افتتاحی تقریب میں شرکت کر کے عزت افزائی کی۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر