مقبول خبریں
یو کے اسلامک مشن یوتھ ونگ لیڈز کی طرف سے عید ملن پارٹی :مسلم و نو مسلم کمیونٹیز کی شرکت
پیغام پاکستان فتویٰ دہشت گردی کیخلاف متفقہ قومی بیانیہ کا کردار ادا کرسکتا ہے: قاری صداقت علی
پیٹر برا کے سابق لارڈ میئر محمد ایوب کا پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی کروڑوں روپے کے اثاثوں کے مالک
محبوبہ مفتی کی حکومت ختم، صدر رام ناتھ کووند نے گورنر راج نافذ کر دیا
شیر خدا نے نبی پاک کی آواز پر لبیک کہہ کر اسلام سے محبت اور وفا کی عمدہ مثال قائم کی
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت کا نو منتخب کونسلروں میڈیا نمائندگان کے اعزاز میں افطار ڈنر
دشمنوں کے درمیان ایک کتاب
پکچرگیلری
Advertisement
اوورسیز پاکستانی کا ایک کروڑ روپے مالیت کا مکان ناجائز قبضہ سے چھڑالیاگیا
لندن ... اوورسیز پاکستانیز کمیشن (اوپی سی)پنجاب کی کاوشوں سے سمندرپارمقیم پاکستانی کا ایک کروڑ روپے مالیت کامکان ناجائز قابض سے خالی کرالیا گیا ہے۔ کمشنر اوپی سی، افضال بھٹی نے بتایا کہ برک شائر، برطانیہ میں مقیم ملک ظفر اقبال نے کمیشن کو شکایت درج کروائی کہ کرایہ دارنے ان کے محلہ فیض آباد،گجرات میں واقع مکان کو خالی کرنے سے انکار کردیا ہے اورانہیں کرایہ بھی ادا نہیں کررہا،مکان کو خالی کروایا جائے۔افضال بھٹی نے بتایا کہ اوپی سی نے اس شکایت پر کارروائی کا آغاز کیا اور ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی گجرات کے ارکان کی معاونت سے مذکورہ مکان خالی کراکے اس کا قبضہ اصل مالک کے حوالے کردیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اوپی سی سمندرپارمقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے سرگرم عمل ہے اورپنجاب کے سرکاری اداروں سے متعلقہ شکایات کا ازالہ کرکے ہزاروں اوورسیز پاکستانیوں کو ریلیف فراہم کرچکاہے۔ (خصوصی رپورٹ: عدیل خان)