مقبول خبریں
یو کے اسلامک مشن یوتھ ونگ لیڈز کی طرف سے عید ملن پارٹی :مسلم و نو مسلم کمیونٹیز کی شرکت
پیغام پاکستان فتویٰ دہشت گردی کیخلاف متفقہ قومی بیانیہ کا کردار ادا کرسکتا ہے: قاری صداقت علی
پیٹر برا کے سابق لارڈ میئر محمد ایوب کا پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی کروڑوں روپے کے اثاثوں کے مالک
محبوبہ مفتی کی حکومت ختم، صدر رام ناتھ کووند نے گورنر راج نافذ کر دیا
شیر خدا نے نبی پاک کی آواز پر لبیک کہہ کر اسلام سے محبت اور وفا کی عمدہ مثال قائم کی
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت کا نو منتخب کونسلروں میڈیا نمائندگان کے اعزاز میں افطار ڈنر
دشمنوں کے درمیان ایک کتاب
پکچرگیلری
Advertisement
الحسین مسجد و امام بارگاہ چیتم ہل مانچسٹر میں دس محرم الحرام کی مجلس شام غریباں
مانچسٹر: کربلا کے مقام پر جس طرح حضرت امام حسین ؓ اور انکے خاندان کے دیگر افراد اور نومولود بچے کو یزید نے بھوکا پیاسا رکھ کر انہیں طرح طرح کی ذہنی جسمانی اذیت دی اور پھر سر تن سے جدا کر کے انہیں شہید کردیا۔ انسانیت کی تذلیل کو تاریخ میں اگرڈھونڈا جائے تو اسکی مثال نہیں ملتی ہے جنوبی افریقہ کے نیلسن منڈیلا نے کہا تھاکہ جب وہ بیس سال جیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد بالکل اکتا گئے تھے اورسوچا کہ درمیانی راستہ نکالا جائے تو پھر حضرت امام حسینؓ کی کربلا کے میدان میں عظیم قربانی کو نظرکے سامنے رکھ کر جھکنے کے حق و سچ پر ڈٹ گیا اور بالآخر فتح پائی دنیا کے حالات و واقعات پر نظر ڈالی جائے تو آج بھی یزیدی قوتیں مصروف عمل ہیں ان کے خلاف حق و سچ کا علم بلند کرنا ہوگا حضرت امام حسین ؓ سب مسلمانوں کے ہیں اور اسلام ان سے ہے کیونکہ بمعہ خاندان و ساتھیوں ان کی جانی قربانیوں کی بدولت اسلام تاقیامت قائم ہے اور اسے مٹانے والی قوتیں شکست سے دوچار ہو رہی ہیں ان تاریخی حقائق کوشیعہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام الحسین مسجد و امام بارگاہ چیتم ہل مانچسٹر میں دس محرم الحرام کے حوالہ سے شام غریباں کی اختتامی مجلس کے دوران میڈیا نمائندگان کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران کیا ۔ مولانا امیر حسین نقوی نے مزید کہاکہ ہم سب کو ملکر دین اسلام کی صحیح تصویر کشی کیلئے کام کرنا ہوگاتاکہ جس دین کی خاطر شہدائے کربلا جانی قربانیاں پیش کی تھی اس کے سربلندی کو قائم رکھا جاسکے۔ قونصل جنرل پاکستان قونصلیٹ مانچسٹر عامر آفتاب قریشی نے کہاکہ مانچسٹر و گردونواح میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کا دین اسلام سے لگائو اور مذہبی تاریخ کو یاد رکھنا مثالی ہے ہمیں مل جل کر تمام تفرقات سے بالاتر ہوکر کام کرنا چاہئے اور حق و سچ کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے جس طرح حضرت امام حسین علیہ السلام نے باطل کے سامنے نہ جھک کر چھوڑاتھا مولانا بلال رضوی نے مجلس میں انگریزی زبان میں واقعہ کربلاکو بیان کیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر