مقبول خبریں
یو کے اسلامک مشن یوتھ ونگ لیڈز کی طرف سے عید ملن پارٹی :مسلم و نو مسلم کمیونٹیز کی شرکت
پیغام پاکستان فتویٰ دہشت گردی کیخلاف متفقہ قومی بیانیہ کا کردار ادا کرسکتا ہے: قاری صداقت علی
پیٹر برا کے سابق لارڈ میئر محمد ایوب کا پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی کروڑوں روپے کے اثاثوں کے مالک
محبوبہ مفتی کی حکومت ختم، صدر رام ناتھ کووند نے گورنر راج نافذ کر دیا
شیر خدا نے نبی پاک کی آواز پر لبیک کہہ کر اسلام سے محبت اور وفا کی عمدہ مثال قائم کی
پیپلزپارٹی ہی آئندہ انتخابات میں چاروں صوبوں میں اکثریت حاصل کریگی:میاں سلیم
جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت کا نو منتخب کونسلروں میڈیا نمائندگان کے اعزاز میں افطار ڈنر
دشمنوں کے درمیان ایک کتاب
پکچرگیلری
Advertisement
مسلم کانفرنس جموں و کشمیر کے کشمیریوں کی نمائندہ جماعت ہے:چوہدری محمد بشیر رٹوی
مانچسٹر:مسلم کانفرنس جموں و کشمیر میں بسنے والے کشمیریوںکی نمائندہ جماعت ہے اور تاریخی حیثیت رکھتی ہے مختلف ادوار میںنادیدہ قوتوں نے ذاتی مفادات کو یقینی بنانے کیلئے اسے نقصان پہنچانے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی لیکن اگرزمینی حقائق اورسیاسی پختگی کا باریک بینی سے جائزہ لیاجائے تو ہمارے قائد صدر جماعت و سابق صدر جماعت و سابق وزیراعظم آزادکشمیرریاست کی سیاست کا سب سے زیادہ اہم ستون ہیں اور وہ جلد برطانیہ کادورہ کرنے والے ہیں تاکہ مسئلہ کشمیر اور تحرکیک آزادی کشمیر میں مزید تیزی اور مقدمہ موثرانداز سے برطانیہ کے ممبران پارلیمنٹ ، یورپین ممبران پارلیمنٹ اور دیگر پلیٹ فارم پر پہنچا کر برطانیہ سے کہا جائے کہ وہ اس ادھورے ایجنڈے کو پورا کرکے کشمیر کے مظلوم لوگوں کو انکا پیدائشی حق خودارادیت دلوانے میں کردار ادا کریں جس کی وہ پوری صلاحیت رکھتے ہیں ۔ یہ باتیں مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر چوہدری محمد بشیر رٹوی جوان دنوں نجی و جماعتی دورے پر یورپ کے ملک سنواکیا میں موجود ہیں بذریعہ ویڈیو لنک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیں انہوں نے مزید کہاکہ صدر جماعت کو اس بات کا شدت سے احساس ہے کہ وہ کافی عرصہ سے برطانیہ کے جماعتی کارکنان سے ملاقات نہ کرسکے اسی لئے انہوں نے امور پر تفصیلاً بات چیت کی جائے انہوں نے کہاکہ وہ بہت جلد برطانیہ بھرکے جماعتی کارکنان و عہدیداران سے رابطہ کرکے اس دورے بارے حتمی حکمت عملی بنائیں گے تاکہ اسے کامیاب کیاجاسکے اور کشمیر کے مسئلہ پر پروگراموں کو بھی حتمی شکل دی جائے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر