مقبول خبریں
ن لیگ برطانیہ و یورپ کا نواز شریف،مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزائیں معطل ہونے پر اظہار تشکر
قاضی انویسٹ منٹ کی جانب سے وطن کی محبت میں ڈیم فنڈ کیلئے ایک لاکھ پائونڈ عطیہ کا اعلان
تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے ساتھ ملکر کشمیر کانفرنس کا انعقاد کرینگے :کرس لیزلے و دیگر
ڈیم سے روکنے کی کوشش پر غداری کا مقدمہ چلے گا: چیف جسٹس پاکستان
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
لوٹن میں بھی پی ٹی آئی کی کامیابی کا جشن، ڈھول کی تھاپ پر سڑکوں پر رقص اور بھنگڑے
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پاکستان سے تشریف لائے ممبر پنجاب اسمبلی فیاض احمد وڑائچ کا دورہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن
ہم دھوپ میں بادل کی، درختوں کی طرح ہیں!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
نگینہ جامع مسجد ورنتھ ہال روڈ اولڈھم میں واقعہ کربلا کے شہداء کی یاد میں محفل کا انعقاد
اولڈھم :سیرت رسولؐ کا ثانی حسینؑ ہے۔ دنیا انقلاب کا بانی حسین ؑ ہے کربلا کے مقام پر محرم الحرام میں حضرت امام حسین علیہ السلام نے بمعہ خاندان و ساتھیوں نے حق و سچ اسلام کی سربلندی اور یزیدیت کے فلسفہ کو نیست و نابود کرنے کیلئے طاقتور باطل قوتوں کے آگے سرجھکانے کی بجائے کٹانے کو بخوشی قبول کرتے ہوئے دین اسلام کی حقیقی معنوں میں بقاء کیلئے ایسی قربانی پیش کی جو تاقیامت تک یاد رکھی جائے گی جب اسلام کمزور پڑھتا جارہا تھا تو دراصل اس وقت خون کی اشد ضرورت تھی مرد مجاہد حضرت امام حسین ؑ کا خون تھا ہی اسلام کی بقاء کیلئے قیامت تک حضرت امام حسین علیہ السلام کا سرسجدے میں ہوگا اور وہیں سے اٹھایا جائے گا حسینیت لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے اور یزیدیت پر ہر کوئی لعنت بھیجتا ہے ان تاریخی حقائق کو انتہائی خوبصورت اور روح پرور انداز میں پیرطریقت ، رہبر شریعت رہنما اہلسنت والجماعت صاحبزادہ پیر سید محمد شبیر علی شاہ دربارعالیہ چورا شریف نے نگینہ جامع مسجد ورنتھ ہال روڈ اولڈھم میں واقعہ کربلا کے شہداء کی یاد میں رکھی گئی ایک محفل میں حاضرین مجلس کے سامنے بیان کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ اولین درس دیتا ہے آج کل جو دہشت گردی، خودکش حملے، قتل و غارت ، افراتفری کا بازار گرم ہے اس کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں قرآن مجید اور احادیث کا اگر مطالعہ کیا جائے تو سب کچھ واضع بیان ہے بدقسمتی سے آج بھی یزیدی طاقتیں سرگرم عمل ہیں ہمیں اسلام کی صحیح تعلیمات کا پیغام عالم اقوام میں پہنچانے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا مولانا فیصل یعقوب ایڈووکیٹ سے واقعہ کربلا کے تاریخی حقائق کو نوجوان نسل تک پہنچانے کیلئے انگریزی میں خطاب کیا اس کے علاوہ علامہ مولانا محمد ایوب نقشبندی مہتمم جامعہ القباء اولڈھم نے بھی خطاب کیا ۔ نقیثب محفل مسجد ہذا کے پیش رو امام اور برطانیہ کے جید عالم قاری حسین چشتی تھے تلاوت کلام پاک کا شرف قاری محمد شبیر کو نصیب ہوا ۔ نعت رسولؐ مولانا محمد فاروق نورانی امام جامعہ زاہدیہ اسلامک سنٹر نے پیش کی جبکہ منقبت صاحبزادہ وقاص احمد چشتی امام مسجد ہذا نے اہل بیت کی خدمت اقدس میں انتہائی پرسوز انداز میں پیش کی مسجد کے صدرالحاج محمد بشیر نے مہمانان اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا ، حسینی لنگر بھی دیا گیا۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر